• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

زوہو کے بانی کا اوائل عمری میں ویکسین کو’ آٹزم‘ کی وجہ قرار دینے پربحث کا آغاز

Updated: October 29, 2025, 2:13 PM IST | New Delhi

زوہو کے ارب پتی بانی شری دھر ویمبو نے اوائل عمری میں بڑے پیمانے پر ویکسین لگوانے کو آٹزم کی وجہ قرار دیا، جس کے بعد آن لائن نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے،میک کلو فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں۳۰۰؍ سے زیادہ مطالعات کا جائزہ لیا گیا، ویمبو نے والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ ان نتائج کو سنجیدگی سے لیں۔

Zoho founder Shridhar Vembu. Photo: INN
زوہو کے بانی شری دھر ویمبو۔ تصویر: آئی این این

زوہو کے بانی شری دھر ویمبو کی ایک حالیہ پوسٹ، جس میںانہوں نے’’ آٹزم‘‘ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا تعلق چھوٹے بچوں کو دی جانے والی بہت زیادہ ویکسین سے جوڑا ہے، نے آن لائن وسیع بحث چھیڑ دی ہے۔ میک کلو فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں۳۰۰؍ سے زیادہ مطالعات کا جائزہ لیا گیا، ویمبو نے والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ ان نتائج کو سنجیدگی سے لیں۔۲۷؍ اکتوبر کو شائع ہونے والی۳۰۰؍ سے زیادہ مطالعات کے جائزے میں ’’آٹزم ا سپیکٹرم ڈس آرڈر‘‘ (ASD) کے پیچھے سب سے بڑے خطرے کے عوامل میں مجموعی طور پر بچپن کی ویکسینیشن کا ذکر کیا گیا ہے۔ان کے تبصروں نے صارفین کے درمیان ایک شدید بحثکا آغاز کر دیا ہے، جس میں کچھ نے ان کے موقف کی تائد کی ہے جبکہ کئی افراد نے ویکسین نہ لگوانے کے منفی اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غیر آئینی تقرری، ایم پی ایس سی کی خود مختاری خطرے میں؟

سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر پی وی رمیش نے آن لائن بحث میں شامل ہو کر ویمبو سے اپنی پوسٹ کو حذف کرنے کی درخواست کی،اور اسے’’ حد سے زیادہ سنگین لاپرواہی‘‘ اور ’’عوامی صحت کے لیے خطرہ‘‘قرار دیا۔ویمبو نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پوسٹ کو حذف نہیں کریں گے۔ انہوں نے لکھا، ’’سائنس تب ہی ترقی کرتی ہے جب ہم اصولوں پر سوال اٹھاتے ہیں۔‘‘ ویکسینیشن اور آٹزم کے درمیان تعلق کو ثابت کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ویکسین محفوظ ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے ہی امریکہ میں پولیو اور خسرہ جیسی بچوں کی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: ۸؍ ہزار اسکولوں میں ایک بھی طالب علم نہیں، پھر بھی۲۰؍ہزارسے زائد ٹیچر تعینات!

میک کلو فاؤنڈیشن رپورٹ کے دعوے:
محققین نے پایا کہ۹؍ سال کی عمر سے پہلے آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر(ASD) کے نئے واقعات کی وجوہات میں شامل عوامل میں روٹین بچپن کی مجموعی ویکسینیشن بھی شامل تھی، اس کے علاوہ والدین کی بڑی عمر، قبل از وقت پیدائش، عام جینیاتی ویرینٹ ، بہن بھائیوں میں آٹزم، اور مادہ میں قوت مدافعت کی سرگرمی شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین پر ہونے والی۷۹؍ فیصد مطالعات آٹزم کے تعلق کو ثابت کرتی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے ویکسین نہیں لگواتے ان میں آٹزم کا خطرہ مسلسل کم دیکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ رپورٹ پیٹر میک کلو اور اینڈریو ویک فیلڈ نے لکھی ہے،مؤخر الذکر۱۹۹۸ء کے ایک واپس لے لیے گئے مطالعہ کے مصنف ہیں جس میں ایم ایم آر ویکسین اور آٹزم کے درمیان غلط تعلق کا دعویٰ کیا گیا تھا۔دریں اثناء عالمی ادارہ صحت (WHO) اور سی ڈی سی کے مطابق، بچپن کی ویکسین محفوظ ہیں اور بڑے پیمانے پر تحقیق  نے آٹزم کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں پایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK