نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ ٹکٹس کی قیمتوں پر شدید عوامی ردعمل کے بعد میئر ظہران ممدانی نے نیویارک کے شہریوں کے لیے محدود تعداد میں سستے ٹکٹس کی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔
EPAPER
Updated: May 23, 2026, 3:04 PM IST | New york
نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ ٹکٹس کی قیمتوں پر شدید عوامی ردعمل کے بعد میئر ظہران ممدانی نے نیویارک کے شہریوں کے لیے محدود تعداد میں سستے ٹکٹس کی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔
نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ ٹکٹس کی قیمتوں پر شدید عوامی ردعمل کے بعد میئرنیویارک ظہران ممدانی نے نیویارک کے شہریوں کے لیے محدود تعداد میں سستے ٹکٹس کی اسکیم متعارف کرا دی ہے جس کے تحت ۵۰؍ ڈالر میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے رہائشیوں کے لیے تقریباً ایک ہزارٹکٹس مختص کیے گئے ہیں جو مختلف گروپ اسٹیج اور ناک آؤٹ میچز کے لیے ہوں گے، تاہم فائنل اس میں شامل نہیں ہوگا۔ یہ ٹکٹس ایک لاٹری سسٹم کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔
یہ بھی پڑھئے : امریکی ایوانِ نمائندگان کی سان ڈیاگو اسلامی مرکزفائرنگ متاثرین کی یاد میں خاموشی
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہر میچ کے لیے تقریباً ۱۵۰؍ نشستیں اس اسکیم میں شامل ہوں گی اور کامیاب امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہوگی۔ ان ٹکٹس میں میچ تک جانے اور واپس آنے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت بھی شامل ہوگی۔ میئر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی شہریوں کو ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ سے جوڑنے اور مہنگے داموں کے باعث شائقین کی محرومی کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ بڑے کھیلوں کے مقابلے صرف امیروں کے لیے محدود نہیں ہونے چاہیے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹکٹس کی قیمتوں اور ڈائنامک پرائسنگ کے طریقہ کار پر پہلے ہی شدید تنقید جاری ہے جبکہ مختلف حلقے فیفا سے قیمتیں کم کرنے اور مقامی شائقین کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے : امریکہ: عدالت کی پھٹکار کے بعد ٹرمپ نے فرانسسکا البانیز پرلگائی پابندیاں ختم کیں
میکسیکو میں فٹ بال کے سلطان پیلے کے مجسمے کی نقاب کشائی
فٹ بال کی دنیا کے لیجنڈری کھلاڑی پیلے کی یاد میں میکسیکو کے شہر گواڈلہارا میں ان کے ایک دیوہیکل مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ یہ مجسمہ ۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ سے قبل فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔یہ مجسمہ ۵ء۹؍میٹر (تقریباً ۳۱؍ فٹ) بلند ہے اور اسے `پلازہ برازیل نامی عوامی چوراہے پر نصب کیا گیا ہے، جو جلیسکو اسٹیڈیم کے بالکل باہر واقع ہے۔ جلیسکو اسٹیڈیم وہی مقام ہے جہاں برازیل کی ٹیم نے ۱۹۷۰ء کے ورلڈ کپ کے دوران اپنے ابتدائی راؤنڈز، کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میچز کھیلے تھے اور بالآخر فائنل جیت کر پیلے نے اپنے کیریئر کا تیسرا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ریاست جلیسکو کے گورنر پابلو لیمس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیلے کو گواڈلہارا سے محبت تھی اور یہ مجسمہ یہاں کے عوام اور سیاحوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔ یہ مقام اب فٹ بال کے شائقین کے لیے ایک سنگِ میل بن جائے گا۔پیلے، جن کا انتقال ۲۰۲۲ء میں۸۲؍ برس کی عمر میں ہوا، فٹ بال کی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ جیتے ہیں۔ ان کا یہ مجسمہ ایک ایسے وقت میں نصب کیا گیا ہے جب میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ مل کر ۲۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔