Inquilab Logo Happiest Places to Work

فٹنیس اور جنون کا امتزاج :کوہلی نے اورنج کیپ کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Updated: April 16, 2026, 7:02 PM IST | Bengaluru

رائل چیلنجرز بنگلورو کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے ایک بار پھر اورنج کیپ اپنے نام کر لی ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے اہم معرکے میں کوہلی نے نہ صرف اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Virat Kohli.Photo:X
وراٹ کوہلی۔ تصویر:ایکس

رائل چیلنجرز بنگلورو کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے ایک بار پھر اورنج کیپ  اپنے نام کر لی ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے اہم معرکے میں کوہلی نے نہ صرف اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی ٹاپ پوزیشن چھین لی۔


چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب وراٹ کوہلی پلیئنگ الیون کے بجائے امپیکٹ پلیئر کے طور پر میدان میں اترے۔ گھٹنے کی تکلیف کے باعث مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود کوہلی نے ہمت نہ ہاری اور۳۴؍ گیندوں پر ۴۹؍ رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ۱۴۷؍ رنز کا ہدف بنگلورو کی جھولی میں ڈال دیا۔ اس اننگز کے ساتھ ہی ان کے مجموعی رنز کی تعداد ۲۲۸؍رن ہو گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے ہینرک کلاسن (۲۲۴؍ رنز) کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:راسخ سلام کے اسپیل نے بدل دیا میچ کا نقشہ،پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل، آر سی بی نمبر ون


رواں سیزن میں اب تک بلے بازوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔وراٹ کوہلی۲۲۸؍رن  کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ رجت پاٹی دار نے بھی لکھنؤ کے خلاف ۱۳؍ گیندوں پر ۲۷؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹاپ تھری میں جگہ بنا لی ہے۔ ایشان کشن اور ویبھو سوریہ ونشی بھی ۲۰۰؍ رنز کا سنگ میل عبور کر کے اس دوڑ میں شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھئے:ٹائم میگزین کی بااثر افراد کی فہرست میں سندر پچائی، رنبیر کپور اور وکاس کھنہ شامل
دوسری جانب بولرس کے درمیان پرپل کیپ  کے حصول کی جنگ بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔ انشول  کمبوج (سی ایس کے) اور پرسیدھ کرشنا (جی ٹی)   ۱۰۔۱۰؍شکار کر کے مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ راجستھان رائلز کے جادوئی اسپنر روی بشنوئی اور لکھنؤ کے پرنس یادو ۹۔۹؍ وکٹوں کے ساتھ ان کے تعاقب میں ہیں۔ تجربہ کار بھونیشور کمار اور کرونال پانڈیا بھی  ۷۔۷؍ وکٹیں لے کر اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK