Inquilab Logo Happiest Places to Work

الخلود نے الاتحاد کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا، الہلال بھی کنگز کپ کے فائنل میں

Updated: March 19, 2026, 7:21 PM IST | Riyadh

سعودی فٹ بال میں غیر ملکی ملکیت کے سفر کا آغاز انتہائی یادگار انداز میں ہوا ہے۔ جب بین ہاربرگ نے سیزن کے آغاز سے قبل الخلود کو خریدا تھا، تو شاید انہوں نے خود بھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ وہ اپنے پہلے ہی سیزن میں سعودی کنگز کپ کے فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

Alkholod.Photo:X
الخلود۔ تصویر:ایکس

سعودی فٹ بال میں غیر ملکی ملکیت کے سفر کا آغاز انتہائی یادگار انداز میں ہوا ہے۔ جب بین ہاربرگ نے سیزن کے آغاز سے قبل الخلود کو خریدا تھا، تو شاید انہوں نے خود بھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ وہ اپنے پہلے ہی سیزن میں سعودی کنگز کپ کے فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
الخلود نے الاتحاد کے خلاف دو بار خسارے میں جانے کے بعد شاندار واپسی کی اور اضافی وقت کے بعد مقابلہ  ۲۔۲؍گول سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں الخلود نے ۴۔۵؍گول  سے کامیابی حاصل کر کے پہلی بار فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسری جانب الہلال اور الاہلی کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک ۱۔۱؍گول  سے برابر رہا، جہاں گول کیپر یاسین بونو کی شاندار کارکردگی کی بدولت الہلال نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۲۔۴؍گول  سے جیت اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھئے:یو سی ایل: لیورپول کوارٹر فائنل میں داخل، نیو کیسل اور اسپرز ٹورنامنٹ سے باہر

قصیم میں کھیلے گئے میچ میں الخلود نے دفاعی حکمت عملی اپنائی، لیکن الاتحاد نے۴۰؍ ویں منٹ میں موسیٰ دیابی کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔ الخلود نے ہمت نہ ہاری اور ۷۳؍ ویں منٹ میں عبدالعزیز العلیوہ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ اضافی وقت میں اسٹیون برگ وین نے الاتحاد کو دوبارہ برتری دلائی، لیکن ۱۱۱؍ ویں منٹ میں ۲۰؍ سالہ متبادل کھلاڑی ایڈم بیری نے اپنے کیریئر کا پہلا اور یادگار گول کر کے اسکور پھر برابر کر دیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں الخلود کے گول کیپر کوزانی نے موسیٰ دیابی کی اہم پینالٹی روک کر اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھئے:لیونل میسی نے ۹۰۰؍ واں کیریئر گول کر کے رونالڈو کے کلب میں شامل ہو گئے

جدہ میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں الہلال نے ۳۹؍ ویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز کے طاقتور شاٹ کے ذریعے برتری حاصل کی۔ الاہلی نے دوسرے ہاف میں بھرپور دباؤ ڈالا اور ۷۸؍ ویں منٹ میں آئیون ٹونی نے پنالٹی پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایک بار پھر یاسین بونو الہلال کے ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے آئیون ٹونی اور گیلینو کی پینالٹیز روک کر اپنی ٹیم کی فائنل میں رسائی یقینی بنائی۔ تھیو ہرنینڈز نے آخری پینالٹی اسکور کر کے الہلال کی جیت پر مہر ثبت کی۔ اب کنگز کپ کے فائنل میں روایتی حریف الہلال کا سامنا اس سیزن کی سب سے بڑی سرپرائز پیکیج الخلود سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK