ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز کو پیر کی رات ۲۰۲۶ء کے لاریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز میں ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ الکاراز نے سائیکلسٹ تادیج پوگاکر اور اپنے اہم حریف یانک سنر سمیت دیگر نامزد امیدواروں کو پیچھے چھوڑا۔
EPAPER
Updated: April 21, 2026, 5:06 PM IST | New York
ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز کو پیر کی رات ۲۰۲۶ء کے لاریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز میں ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ الکاراز نے سائیکلسٹ تادیج پوگاکر اور اپنے اہم حریف یانک سنر سمیت دیگر نامزد امیدواروں کو پیچھے چھوڑا۔
ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز کو پیر کی رات ۲۰۲۶ء کے لاریئس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز میں ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ الکاراز نے سائیکلسٹ تادیج پوگاکر اور اپنے اہم حریف یانک سنر سمیت دیگر نامزد امیدواروں کو پیچھے چھوڑا۔
Another piece of bling for the Laureus World Sportswoman of the Year 💍🏆#Laureus26 | @SabalenkaA @WTA pic.twitter.com/waM5xjPLPr
— Laureus (@LaureusSport) April 20, 2026
ٹینس کے لیے ایک اور بڑی کامیابی اس وقت سامنے آئی جب آریانا سبالینکا کو ورلڈ اسپورٹس وومن آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’اس وقت کھیلوں میں بہت سی مضبوط، عظیم اور متاثر کن خواتین موجود ہیں۔‘‘ اور ایک ایسے ہال میں شکریہ ادا کیا جہاں ’بہت سے بڑے ستارے‘ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ اپنے تصورات میں مذاکرات کی ٹیبل کو سرنڈر ٹیبل بنا رہے ہیں: باقر قالیباف
یہ تقریب مسلسل دوسرے سال میڈرڈ میں منعقد ہوئی، جہاں ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور چینی فری اسٹائل اسکیئر ایلین گو نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ ایلین گو نے اپنی نئی ذمہ داری کو اسکیئنگ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی انہیں ’’گھبراہٹ اور جوش‘‘ کا احساس دلاتے ہیں۔ایف سی بارسلونا کے اسپین کے نوجوان کھلاڑی الامین یمال کو ورلڈ ینگ اسپورٹس پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ گو کے مطابق ان کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ ان کا ’’پوری نسل پر اثر‘‘ ہے۔ یمال نے کہا’’مجھے امید ہے کہ یہ اعزاز مجھے آگے بڑھنے میں مدد دے گا کیونکہ ابھی طویل سفر باقی ہے۔‘‘فٹبال میں ایک اور کامیابی یورپی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین کو ملی، جسے ورلڈ ٹیم آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ اس نے انگلینڈ ویمن فٹبال ٹیم اور ہندوستان ویمن کرکٹ ٹیم کو پیچھے چھوڑا۔
یہ بھی پڑھئے:ڈیوڈ دھون نے ’’ہے جوانی تو عشق ہوناہے ‘‘ کے تعلق سے وضاحت پیش کی
ورلڈ کم بیک آف دی ایئر کا اعزاز دفاعی یو ایس ماسٹرز گولف چیمپئن روری میکلروئے کو ملا، جنہوں نے امریکہ میں رائیڈر کپ میں یورپ کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’مجھے کئی بار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس نے مجھے مزید محنت اور کبھی ہار نہ ماننے کا سبق دیا، اور اس کا صلہ مجھے گزشتہ سال آگسٹا میں ملا۔‘‘فارمولا ون کے عالمی چیمپئن لینڈو نورس کو ورلڈ بریک تھرو آف دی ایئر قرار دیا گیا، جبکہ برازیل کے پیرالمپک تیراک گیبریل اراوجو کو ورلڈ اسپورٹس پرسن آف دی ایئر ود اے ڈس ایبلٹی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی طرح کلوی کم کو تیسری بار ورلڈ ایکشن اسپورٹس پرسن آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔ اسپورٹنگ انسپیریشن ایوارڈ سابق فٹبالر ٹونی کروس کو دیا گیا، جو جرمنی میں ایک اکیڈمی چلاتے ہیں اور بیمار بچوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’اگر ہم سب متحد ہو کر کام کریں تو ہم ایک بڑا قدم آگے بڑھ سکتے ہیں۔‘‘ ’’اسپورٹ فار گڈ‘‘ ایوارڈ فٹبال ماس پروجیکٹ کو دیا گیا۔