آئی سی سی کی تازہ ترین مردوں کی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے تین گیند باز نمایاں فائدہ اٹھانے والوں میں شامل رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 17, 2026, 10:05 PM IST | Dubai
آئی سی سی کی تازہ ترین مردوں کی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے تین گیند باز نمایاں فائدہ اٹھانے والوں میں شامل رہے ہیں۔
آئی سی سی کی تازہ ترین مردوں کی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے تین گیند باز نمایاں فائدہ اٹھانے والوں میں شامل رہے ہیں۔بنگلہ دیش نے اپنے میدان پر آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز ۱۔۲؍گول سے جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد فاسٹ بولرز شریف الاسلام، مستفیض الرحمٰن اور تسکین احمد کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
سیریز کے آخری میچ میں چھ وکٹیں لینے والے شریف الاسلام ۱۰؍ درجے ترقی کرکے ۱۸؍ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ مستفیض الرحمٰن ۱۲؍درجے بہتری کے ساتھ مشترکہ ۲۵؍ویں اور تسکین احمد پانچ درجے ترقی کرکے ۲۷؍ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بلے بازوں میں توحید ہردوئے نے سیریز میں ۱۵۴؍ رنز بنائے، جن میں ۸۳؍ رنز کی بہترین اننگز شامل تھی۔ اس کارکردگی کی بدولت وہ ۷؍ درجے ترقی کرکے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ۲۰؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستانی ہدایت کار عمر ناصر علی نے ’’میں واپس آؤں گا" کی بھرپور تعریف کی
افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے بھی ہندوستان کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شاندار سنچری اسکور کی، جس کے نتیجے میں وہ چھ درجے ترقی کرکے ۱۳؍ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے اختتام کے بعد ٹی۲۰؍ بین الاقوامی رینکنگ میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔
ویسٹ انڈیز نے یہ سیریز ۱۔۲؍گول سے جیتی، جس میں فاسٹ بولر شمار جوزف نے ۱۱؍ وکٹ حاصل کرکے پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ ۴۲؍ درجے ترقی کرکے بولنگ رینکنگ میں ۲۷؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ جیسن ہولڈر بھی۱۱؍ درجے بہتری کے ساتھ ۲۸؍ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:نیمار نے ورلڈ کپ کیمپ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
سری لنکا کے لیے بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ کامل مشارا ۲۴؍ درجے ترقی کرکے بلے بازوں کی فہرست میں ۱۸؍ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ اسپنرز ونندو ہسارنگا چھ درجے ترقی کرکے آٹھویں اور دنیت ویلالاگے ۱۱؍درجے بہتری کے ساتھ مشترکہ ۱۷؍ویں مقام پر آ گئے ہیں۔