رافینہا کے واحد گول کی بدولت بارسلونا نے چمپئن لیگ کے آخری۔ ۱۶؍ کے پہلے مرحلے میں بینفیکا کو ایک صفرسے شکست دےدی۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ بارسلونا کو میچ میں ۷۰؍منٹ تک۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔
EPAPER
Updated: March 07, 2025, 12:05 PM IST | Agency | London
رافینہا کے واحد گول کی بدولت بارسلونا نے چمپئن لیگ کے آخری۔ ۱۶؍ کے پہلے مرحلے میں بینفیکا کو ایک صفرسے شکست دےدی۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ بارسلونا کو میچ میں ۷۰؍منٹ تک۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔
رافینہا کے واحد گول کی بدولت بارسلونا نے چمپئن لیگ کے آخری۔ ۱۶؍ کے پہلے مرحلے میں بینفیکا کو ایک صفرسے شکست دےدی۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ بارسلونا کو میچ میں ۷۰؍منٹ تک۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔ اس کے باوجود بارسا نے بینفیکا کے خلاف کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک کھلاڑی کی کمی کو خود پر حاوی ہونے نہیں دیا اور میچ جیت لیا۔
میچ کا آغاز تیز اور جارح انداز میں ہوا۔ پہلے ہی منٹ میں کیرم اکٹرکوگلو کے شاٹ کو بارسلونا کے گول کیپروزشین شیزنی نے بچا لیا۔ اس کے علاوہ نکولس اوٹامینڈی کا شاٹ بھی بینفیکا کیلئے اچھا موقع ہوسکتا تھا لیکن وہ بھی ناکام رہے۔ دوسری طرف دانی اولموکا شاٹ بھی باہر چلا گیا۔
بارسلونا کو ۲۲؍ویں منٹ میں اُس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پاؤ کوبارسی کو مخالف ٹیم کے کھلاڑی پاولیڈیس کو غلط طریقے سے ٹیکل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ اس کے بعد بارسلونا کو ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھریلو ٹیم بینفیکا نے لگاتار حملے کرنا شروع کردیا لیکن بارسلونا کے گول کیپر شیزنی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ انہوں نے ایک فری کک سمیت مخالف کھلاڑیوں کی جانب سے کچھ شاندار شاٹس کو روکنے کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران رافینہا کے پاس گول کرنے کا ایک اچھا موقع تھا لیکن انہوں نے اسے گنوا دیا۔ بارسلونا کے کوچ ہینسی فلک نے اولمو کی جگہ رونالڈ آراؤجو کو شامل کیا۔
گول کیپر شیزنی نے دوسرے ہاف میں بھی ۲؍ شاندار سیو کئے۔ دوسرے ہاف میں کچھ ہی دیر بعد رافینہا نے باکس کے باہر سے زوردار شاٹ مار کر بارسلونا کو ایک صفرکی برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی۔ اس کے بعد بینفیکا نے گول کرنے کی زبردست کوشش کی لیکن گول کیپر شیزنی نے انہیں کسی قسم کا موقع نہیں دیا۔ پوری میچ میں بارسلونا کے گول کیپر شیزنی کی کارکردگی شاندار رہی۔