• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چمپئن لیگ: ریئل میڈرڈ کی سنسنی خیز فتح، ٹاپ ۱۶؍ میں جگہ یقینی

Updated: February 26, 2026, 10:10 PM IST | Madrid

یورپی فٹ بال کی سپر پاور ریئل میڈرڈ نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی۔ ہوم گراؤنڈ سینٹیاگو برنابیو میں کھیلے گئے اعصاب شکن مقابلے میں ریئل میڈرڈ نے پرتگالی کلب بینفیکا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Real Madrid Players.Photo:INN
ریئل میڈرڈ کے کئھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

یورپی فٹ بال کی سپر پاور ریئل میڈرڈ نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی۔ ہوم گراؤنڈ سینٹیاگو برنابیو میں کھیلے گئے اعصاب شکن مقابلے میں ریئل میڈرڈ نے پرتگالی کلب بینفیکا کو ۱۔۲؍گول  سے شکست دے کر باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے (ٹاپ ۱۶) کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
میچ کا آغاز ریئل میڈرڈ کے لیے کچھ اچھا نہ رہا۔ بینفیکا نے میزبان ٹیم پر ابتدائی دباؤ ڈالتے ہوئے ۱۴؍ویں منٹ میں رافا سلوا کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔ تاہم، میڈرڈ نے فوری جواب دیا۔۱۶؍  ویں منٹ میں یلین شوامینی  نے شاندار گول کر کے مقابلہ ۱۔۱؍ سے برابر کر دیا۔
 میچ کے آخری لمحات میں برازیلین اسٹار وینیسیئس جونیئر نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو فیصلہ کن فتح دلا دی۔ریئل میڈرڈ کے لیے یہ جیت اتنی آسان نہ تھی، کیونکہ ٹیم کو اہم چیلنجز کا سامنا تھا۔ اسٹار فٹ بالر کیلین ایمباپے گھٹنے کی تکلیف کے باعث اس اہم میچ کا حصہ نہیں تھے۔میچ کے دوران نوجوان دفاعی کھلاڑی راؤل سینسیو زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے، جس سے ٹیم کی دفاعی لائن دباؤ میں آگئی۔
اس فتح کے ساتھ ہی ریئل میڈرڈ نے  چمپئن  لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے (راؤنڈ آف ۱۶؍) میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایمباپے کی غیر موجودگی میں وینیسیئس جونیئر کا فیصلہ کن کردار ٹیم کے بلند حوصلوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اے ٹی پی دبئی اوپن: مارسیلو آریوالو اور میٹ پاویچ کی پیش قدمی برقرار
 دبئی میں جاری اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں سنسنی خیز مقابلے عروج پر پہنچ گئے۔ ایل سلواڈور کے تجربہ کار کھلاڑی مارسیلو آریوالو اور ان کے کروشین پارٹنر میٹ پاویچ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:۱۵؍ سال بعد ہولی پر کسی بڑی فلم کی ریلیز نہیں، کرکٹ ورلڈ کپ وجہ

دبئی کے مشہور ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں شائقین کو عالمی معیار کا ٹینس دیکھنے کو ملا۔ سیکنڈ سیڈڈ جوڑی (آریوالو اور پاویچ) کا مقابلہ پرتگال کے فرانسسکو کیبرال اور آسٹریا کے لوکاس میڈلر سے تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ کی توجہ سیمی فائنل پر مرکوز، انگلینڈ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے تیار


میچ کے دوران دونوں جوڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا، تاہم آریوالو اور پاویچ نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف جوڑی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ پہلے سیٹ میں شکست کے بعد آریوالو اور پاویچ نے زبردست کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن لمحات میں سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے ۹۔۱۱؍ کی برتری حاصل کر کے جیت اپنے نام کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی یہ جوڑی اب ٹائٹل کی دوڑ میں مزید قریب پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK