Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے آئرلینڈ کو چار وکٹ سے ہرایا

Updated: June 17, 2026, 5:03 PM IST | London

انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۸؍ویں مقابلے میں آئرلینڈ کو۱۵؍گیندیں باقی رہتے چار وکٹ سے شکست دی۔

English Player.Photo:X
انگلش کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

سوفی ایکل اسٹون  (۳؍ وکٹ) کے بعد کپتان نیٹلی سائور برنٹ ۴۸؍ رن کے شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۸؍ویں مقابلے میں آئرلینڈ کو۱۵؍گیندیں باقی رہتے چار وکٹ سے شکست دی۔


انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے منگل کی رات کھیلے گئے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آئرلینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے گیند بازی کے حملے کے آگے کھل کر نہیں کھیل سکی اور مقررہ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر۱۱۸؍ رن کا اسکور بنایا۔ آرلا پرینڈرگسٹ ۲۶، لوئیز لٹل  ناٹ آؤٹ ۲۶؍رن، الانا ڈالزیل  ۱۴؍رن، لی پال اور اے ٹیکٹر نے ۱۰؍ رن  کا تعاون دیا۔ ۶؍ بلے باز دہائی کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکیں۔ انگلینڈ کے لیے سوفی ایکل اسٹون نے تین وکٹ لیے۔ شارلٹ ڈین اور ڈینیل گبسن کو دو-دو وکٹ ملے۔ لارین بیل اور لنسی اسمتھ نے ایک-ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ نے۳ء۱۷؍ اوورس میں چھ وکٹ پر۱۱۹؍ رن بنا کر مقابلہ چار وکٹ سے اپنے نام کرلیا۔ نیٹلی سائیور برنٹ نے ۳۷؍ گیندوں میں ۴۸؍ رن  کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں چار چوکے لگائے۔ ہیدر نائٹ نے ۲۶؍رن ا ور ڈینیئل وائٹ نے ۱۶؍رن  کا تعاون دیا۔ آئرلینڈ کے لیے ایمی میگوائر اور آرلا پرینڈرگسٹ نے دو-دو وکٹ لیے۔ 

یہ بھی پڑھئے:نیمار نے ورلڈ کپ کیمپ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا


خطرناک پچ کے باعث کنیڈا اور نیدرلینڈز کا میچ منسوخ
کنیڈا اور نیدرلینڈز کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ۲؍کے تحت کھیلا جانے والا ون ڈے میچ پچ کے غیر معمولی اور خطرناک اچھال کے باعث صرف ۱ء۴؍ اوورز کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن پچ پر غیر متوازن اچھال کے سبب گیند بار بار بلے بازوں کے جسم سے ٹکرا رہی تھی، جس کے باعث میچ حکام نے کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقابلہ روک دیا۔ اس وقت نیدرلینڈز نے ایک وکٹ کے نقصان پر ۱۵؍ رنز بنائے تھے جبکہ میکس او ڈاؤڈ صفر پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ یہ ٹورنامنٹ ۲۰۲۷ء ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفکیشن نظام کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستانی ہدایت کار عمر ناصر علی نے ’’میں واپس آؤں گا" کی بھرپور تعریف کی

قابل ذکر ہے کہ اسی میدان پر ۸؍جون کو امریکہ اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ کی پچ کو بھی آئی سی سی نے۱۲؍ جون کو ’’غیر تسلی بخش‘‘ قرار دیتے ہوئے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا تھا۔ میچ ریفری فل تھامپسن نے اس وقت کہا تھا کہ یہ پچ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں تھی، اس پر غیر متوازن اچھال کے باعث کھیلنا نہایت مشکل اور غیر محفوظ ہو گیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور میچ حکام نے بھی پچ پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK