• Tue, 30 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلش پریمیر لیگ :آرسنل نے لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کی

Updated: September 29, 2025, 7:08 PM IST | London

آرسنل فٹبال کلب (گنرس )نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں نیوکیسل یونائٹیڈکو شکست دے دی جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم نے فلہم کو۱۔۳؍گول سے ہرا کر لیگ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

Arsenal Players.Photo:INN
آرسنل فٹبال کلب کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

 آرسنل فٹبال کلب (گنرس )نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں نیوکیسل یونائٹیڈکو شکست دے دی جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم نے فلہم کو۱۔۳؍گول  سے ہرا کر لیگ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

آرسنل فٹبال کلب (گنرس )نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں نیوکیسل یونائٹیڈکو شکست دے دی جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم نے فلہم کو۱۔۳؍گول  سے ہرا کر لیگ میں پہلی فتح سمیٹ لی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیر فٹبال لیگ کا ۳۴؍ واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سینٹ جیمس پارک، نیو کیسل اپون ٹائن کے مقام پر کھیلے جانے والے لیگ کے اہم میچ میں آرسنل اور نیو کیسل یونائٹیڈکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے انتہائی سخت میچ کے بعد نیوکیسل یونائٹیڈکو ایک کے مقابلے میں۲؍ گول سے ہرا دیا۔ آرسنل کی جانب سے میکل میرینونے میچ کے ۸۴؍ ویں اور گیبریل میگلہیس نے میچ کےآخری لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔
 یہ آرسنل فٹبال کلب کی لیگ میں چوتھی فتح ہے اور وہ ۱۳؍پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔آرسنل کی ٹیم نے نہ صرف نیوکیسل یونائٹیڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی بلکہ اس سے ٹیبل پر دوسری پوزیشن بھی چھن لی ہے۔نیوکیسل یونائٹیڈ کی جانب سے واحد گول نک وولٹیمیڈ نے اسکور کیا۔ ولا پارک، برمنگھم کے مقام پر کھیلے جانے والے  ایک اور میچ میں آسٹن ولا اور فلہم کی ٹیمیں نبردآزما تھی جس میں آسٹن ولا کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلہم کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں۳؍ گول سے ہرا دیا۔ 

یہ بھی پڑھئیے:خواتین ورلڈکپ: ہندوستانی ٹیم سری لنکا کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی

اس فتح کے ساتھ آسٹن ولا کی ٹیم میں لیگ میں پہلی فتح بھی سمیٹ لی۔اولی واٹکنز،جان میک گین اور ایمیلیانو بوینڈیا نے ایک، ایک گول کر کے آسٹن ولا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فلہم کی طرف سے واحد گول راؤل جمینیز نے اسکورکیا۔ دفاعی چمپئن  لیورپول کی ٹیم سب سے زیادہ۱۵؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK