Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ کیلئے بلجیم کی ٹیم کا اعلان

Updated: May 16, 2026, 10:00 PM IST | Mumbai

بلجیم نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے ۲۶؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت تھیبو کورٹوا اور کیون ڈی بروئن کریں گے۔ نوجوان فارورڈ میٹیاس فرنانڈیز پارڈو کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ لوئس اوپنڈا اور میٹ سیلز کو خراب فارم کے باعث باہر رکھا گیا۔ بلجیم گروپ جی میں مصر، ایران اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے اور اپنی مہم کا آغاز ۱۶؍ جون کو مصر کے خلاف کرے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بلجیم نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے ۲۶؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ رئیل میڈرڈ کے گول کیپر تھیبو کورٹوا اور مڈفیلڈر کیون ڈی بروئن ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ورلڈ کپ۱۲؍ جون سے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ ہیڈ کوچ روڈی گارشیا کی ٹیم اس بار’چھپی رستم ‘ثابت ہو سکتی ہے۔ بلجیم اب تک اپنے پہلے ورلڈ کپ ٹائٹل کا منتظر ہے۔بلجیم کو مصر، ایران اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ جی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم اپنی مہم کا آغاز۱۶؍ جون کو مصر کے خلاف کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے : یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے روس اور بیلاروس کے پہلوانوں پر عائد پابندی ختم کر دی

میٹیاس فرنانڈیز پارڈوکوپہلا موقع، ہسپانوی شہریت کے باوجود ٹیم میں شامل
للے کے۲۱؍ سالہ فارورڈ میٹیاس فرنانڈیز پارڈو کو پہلی بار بلجیم کی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں ان کے انتخاب پرکافی وقت تذبذب کی صورتحال تھی کیونکہ انہوں نے گزشتہ سال ہسپانوی شہریت حاصل کی تھی۔تاہم، تھامس میونیر اور ناتھن نگوئے کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات کی وجہ سے وہ بلجیم کے لیے کھیلنا چاہتے تھے۔ تنازع کے باوجود کوچ روڈی گارشیا نے نوجوان کھلاڑی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

لوئس اوپنڈا خراب فارم کے باعث ڈراپ، میٹ سیلز کو بھی جگہ نہیںملی
یووینٹس کے اسٹرائیکر لوئس اوپنڈا کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ان کا گزشتہ سیزن خراب تھا اور وہ ایک نئے کلب کی تلاش میں ہے۔انگلش کلب لیڈز یونائیٹڈ نے ان سے معاہدہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کے خراب فارم کے باعث انہیں۲۶؍ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ گول کیپر میٹ سیلز کو بھی اس بار ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

بلجیم۲۰۱۸ء میں تیسرے نمبر پر رہا اور۱۳؍ بار ورلڈ کپ کھیل چکا ہے
بلجیم کی ٹیم۱۳؍ بار ورلڈ کپ میں شرکت کر چکی ہے۔۲۰۱۸ء کے ورلڈ کپ میںٹیم کی کارکردگی بہترین رہی تھی جب کیون ڈی بروئن کی قیادت میںٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔اس کے بعدبلجیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس سے قبل یہ ٹیم۱۹۸۶ء کے ورلڈ کپ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK