امریکی حکومت نے فٹ بال ورلڈ کپ کے پیشِ نظر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی فٹ بال ٹیم کو ملک میں داخلے کے لیے خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 20, 2026, 6:06 PM IST | New Delhi
امریکی حکومت نے فٹ بال ورلڈ کپ کے پیشِ نظر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی فٹ بال ٹیم کو ملک میں داخلے کے لیے خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی حکومت نے فٹ بال ورلڈ کپ کے پیشِ نظر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی فٹ بال ٹیم کو ملک میں داخلے کے لیے خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان سخت سفری پابندیوں کے باوجود کیا گیا ہے جو ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے حالیہ مہلک وبا کے پیشِ نظر ان تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جنہوں نے گزشتہ ۲۱؍ دنوں کے دوران کانگو، یوگنڈا یا جنوبی سوڈان کا سفر کیا ہو۔ تاہم، امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’’ہمیں پوری توقع ہے کہ ڈی آر کانگو کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ سکے گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:مسلم مخالف دہشت گردی: گزشتہ دہائی کے مہلک حملے جنہوں نے دنیا کو ہلا دیا
اہلکار کے مطابق کانگو کی ٹیم پہلے ہی یورپ میں تربیتی کیمپ میں موجود ہے، اس لیے تکنیکی طور پر ان پر ۲۱؍ روزہ پابندی کا اطلاق شاید نہ ہو لیکن اگر وہ حالیہ دنوں میں کانگو میں رہے بھی ہوں تو انہیں درج ذیل مراحل سے گزرنا ہوگا۔ان کھلاڑیوں کے ساتھ وہی سخت اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کا طریقہ کار اپنایا جائے گا جو وطن واپس آنے والے امریکی شہریوں کے لیے مختص ہے۔ٹیم کو مخصوص تنہائی اور طبی معائنے کے پروٹوکول سے گزرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھئے:فرحانہ بھٹ کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ خصوصی رعایت صرف کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ہے۔ کانگو سے تعلق رکھنے والے عام شائقین، جو اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے امریکہ آنا چاہتے ہیں، ان پر سفری پابندی برقرار رہے گی اور وہ فی الحال امریکہ داخل نہیں ہو سکیں گے۔ڈی آر کانگو کی ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز ۱۷؍ جون کو ٹیکساس میں پرتگال کے خلاف میچ سے کرے گی۔