Updated: March 05, 2026, 7:05 PM IST
| Kolkata
نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل کی راہ دکھا دی۔ ایڈن گارڈنز، کولکاتا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایلن نے جنوبی افریقہ کے بالنگ اٹیک کے پرخچے اڑا دیے اور محض ۳۳؍ گیندوں پر سنچری مکمل کر کے کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا۔
ایلن فن۔ تصویر:پی ٹی آئی
بدھ کے روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے ۱۷۰؍رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے فن ایلن نے ناقابلِ شکست ۱۰۰؍ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے یہ ہدف صرف ۵ء۱۲؍ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس اننگز کے دوران ایلن نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے۔
تیز ترین ورلڈ کپ سنچری:ایلن نے کرس گیل کا۴۷؍ گیندوں پر سنچری کا ۲۰۱۶ء کا ریکارڈ توڑ دیا۔روہت شرما اور ڈیوڈ ملر پیچھے رہ گئے:فل ممبر ممالک کے خلاف تیز ترین ٹی ۲۰؍ سنچری (۳۵؍ گیندیں) کا روہت شرما اور ڈیوڈ ملر کا ریکارڈ اب فن ایلن کے نام ہو گیا ہے۔
ناک آؤٹ مرحلے کا سب سے بڑا اسکور:انہوں نے تلک رتنے دلشان کے ۲۰۰۹ء کے ۹۶؍ رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر سیمی فائنل یا فائنل میں سب سے بڑی اننگز کا اعزاز حاصل کیا۔ چھکوں کی برسات:اپنی اننگز میں ۸؍چھکے اور۱۰؍ چوکے لگا کر وہ کسی بھی ورلڈ کپ ناک آؤٹ میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔
غیر معمولی اسٹرائیک ریٹ:پوری اننگز کے دوران ایلن نے صرف ۴؍ڈاٹ بالز کھیلیں۔ اس شاندار فتح کے بعد نیوزی لینڈ ۲۰۲۶ء کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو انجری کا شکار،۴؍ ہفتوں کے لیے میدان سے باہر
جنوبی افریقی کرکٹ: ایڈن مارکرم نے گریم اسمتھ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
جنوبی افریقہ کے اسٹار کرکٹر ایڈن مارکرم نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے جنوبی افریقی کھلاڑی بن کر ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ کولکاتا میں جاری ایونٹ کے دوران انہوں نے سابق لیجنڈری کپتان گریم اسمتھ کا دیرینہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ دیکھ کرایچ بی او آرین خان کا مداح بن گیا، سیریز بنانے کی پیشکش
مارکرم نے۲۰۲۴ء سے ۲۰۲۶ء کے دوران۱۷؍ ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ میچز میں جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت کر کے سابق کپتان گریم سمتھ کا بطورقائد زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، اسمتھ نے ۲۰۰۷ء سے ۲۰۱۰ء کے دوران ۱۶؍ ٹی ۲۰؍ورلڈکپ میچز میں پروٹیز کی قیادت کی تھی۔