Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرنچ اوپن: آرینا سبالینکا نے ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

Updated: June 02, 2026, 6:59 PM IST | Paris

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے فرنچ اوپن میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جاپان کی ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Sabalenka.Photo:X
سبالینکا۔تصویر:ایکس

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے فرنچ اوپن میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جاپان کی ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ رولانڈ گیروس میں کھیلے گئے خواتین کے نائٹ سیشن مقابلے میں سبالینکا نے سخت مقابلے کے بعد ۵۔۷، ۳۔۶؍ے کامیابی حاصل کی۔


 میچ کے آغاز میں اوساکا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے۰۔۲؍ کی برتری حاصل کر لی، تاہم بیلاروس سے تعلق رکھنے والی سبالینکا نے جلد ہی شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔پہلے سیٹ کے اختتامی لمحات میں انہوں نے اہم بریک حاصل کر کے برتری اپنے نام کی۔دوسرے سیٹ میں بھی سبالینکا نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا اور۳۔۳؍ کی برابری کے بعد فیصلہ کن بریک حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔ کامیابی کے بعد انہوں نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مائیکل جیکسن کی `مون واک کا مظاہرہ بھی کیا۔ کوارٹر فائنل میں سبالینکا کا مقابلہ روس کی ڈیانا اشنائیڈر سے ہوگا جنہوں نے امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز کو شکست دی ہے۔ دوسری جانب روس کی انا کالنسکایا بھی سخت مقابلے کے بعد اناستاسیا پوٹاپووا کو ہرا کر اپنے کریئر میں پہلی بار فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
 رافیل ندال کے بعد ٹینس کی دنیا کو نیا رافا  مل گیا 
 رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ۱۴؍ مرتبہ کے چیمپئن رافیل ندال کی رخصتی کے بعد، اسپین کے ۱۹؍ سالہ نوجوان کھلاڑی رافیل جوڈار نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹینس کی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ گزشتہ سال دنیا میں۷۰۷؍ ویں رینکنگ پر موجود رافیل جوڈار نے اپنے پہلے ہی پیرس کلے کورٹ گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں ان کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے:آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز پر پہلی ٹی۲۰؍ فتح: اورلا پرینڈرگاسٹ کی آل راؤنڈکارکردگی


ورجینیا یونیورسٹی کے سابق طالب علم رافیل جوڈار نے رواں سال مٹی کے کورٹ (کلے کورٹ) پر بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے۱۹؍ میچز جیتے ہیں، جو رواں سیزن میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔ انہوں نے چوتھے راؤنڈ میں ہم وطن کھلاڑی پابلو کارینو بسٹا کے خلاف ۲؍ سیٹس کے خسارے میں ہونے کے باوجود شاندار واپسی کی اور ۵؍ سیٹس کے مقابلے میں فتح حاصل کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی کی ۔

یہ بھی پڑھئے:گیت ’’مسکارا‘‘ میں شروَری واگھ کا الگ انداز


رافیل جوڈار کو ٹورنامنٹ میں ۲۷؍ ویں سیڈ دی گئی ہے، اور کارلوس الکاراز کے زخمی ہو کر باہر ہونے کے بعد اب ان پر اسپین کی امیدوں کا پورا بوجھ ہے۔ ٹینس کے مایہ ناز کوچ ٹونی ندال نے بھی رافیل جوڈار کو نئی نسل کا سب سے باصلاحیت کھلاڑی قرار دیا ہے۔ اگر رافیل جوڈار سیکنڈ سیڈ الیگزینڈرزویروف کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو وہ۲۰۰۵ءمیں رافیل ندال کی تاریخی جیت کے بعد فرنچ اوپن جیتنے والے پہلے نوجوان کھلاڑی بننے کے انتہائی قریب پہنچ جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK