Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج سے فرینچ اوپن کا آغاز،یانک سنر اور نوواک جوکووچ الگ الگ گروپ میں شامل

Updated: May 24, 2026, 4:11 PM IST | Paris

سال کا دوسرا گرینڈ سلیم فرینچ اوپن اتوار سے شروع ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سال کا دوسرا گرینڈ سلیم فرینچ اوپن اتوار سے شروع ہوگا۔

 دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی یانک سنر اور ۲۴؍ گرینڈ سلیم خطابات کے فاتح نوواک جوکووچ کو ڈرا کے الگ الگ ہاف میں رکھا گیا ہے۔مردوں کے زمرے میں سب کی نظریں بنیادی طور پر سنر اور جوکووچ پر ٹکی ہیں، جنہیں ڈرا میں الگ الگ ہاف میں رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ صرف ممکنہ فائنل مقابلے میں ہی ایک دوسرے کا سامنا کر پائیں گے۔ ان دونوں کو الگ الگ ہاف میں رکھنے کا فیصلہ تب کیا گیا جب دفاعی چمپئن کارلوس الکاراز نے کلائی کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا۔ اس کے ساتھ ہی لگاتار تیسری بار رولاں گیرو ںکا خطاب جیتنے کی ان کی امیدیں بھی ختم ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھئے : انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

الکاراز کی عدم موجودگی میں، سنر پیرس میں خطاب کے اہم دعویداروں میں سے ایک کے طور پر اتر رہے ہیں۔ یہ اطالوی کھلاڑی، جو ابھی بھی اپنے پہلے فرینچ اوپن خطاب کی تلاش میں ہیں، مونٹے کارلو، میڈرڈ اور روم میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد شاندار فارم میں ہیں۔ وہ جوکووچ کے بعد محض دوسرے ایسے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ، جنہوں نے تمام نو اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰؍ ٹورنامنٹ جیت کر کیریئر گولڈن ماسٹرز کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ٹاپ سیڈڈ سنر کا آغاز فرینچ وائلڈ کارڈ کلیمنٹ ٹیبور کے خلاف ہوگا جبکہ تیسری سیڈ جوکووچ جو اپنا ریکارڈ ۲۵؍واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کی دوڑ میں ہیں، فرانس کے جیووانی مپیٹشی پیریکارڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ دوسری سیڈ الیگزینڈر زویریو کا مقابلہ فرانسیسی کھلاڑی بنجمن بونزی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے : رشبھ پنت سے نائب کپتانی چھننے پر محمد کیف برہم

خواتین کے زمرے میں، موجودہ چمپئن کوکو گاف اپنے خطاب کے دفاع کا آغاز اپنی ہم وطن امریکی کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے خلاف کریں گی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی آریانا سبالینکا سے ہونے کی امید ہے۔

سبالینکا، جو اب بھی اپنے پہلے فرینچ اوپن خطاب کی تلاش میں ہیں، پہلے دور میں اسپین کی جیسیکا بوزاس مانیئرو کا سامنا کریں گی۔ اس دوران، ۴؍ بار کی فرینچ اوپن چمپئنایگا سواتیک، آسٹریلین وائلڈ کارڈ ایمرسن جونز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK