Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی کرکٹرکرن شرما نے۳۸؍ سال کی عمر میں بین الاقوامی اورگھریلو کریئر کو خیر باد کہہ دیا

Updated: August 24, 2026, 1:07 PM IST | Agency | Kanpur

ہندوستان کیلئے کرن زیادہ نہیںکھیل سکے لیکن گھریلو کریئر ۲؍ دہائیوں پرمحیط رہا۔

Karan Sharma. Picture: INN
کرن شرما۔ تصویر: آئی این این
کرن شرما نے۳۸؍ سال کی عمر میں اپنے انٹرنیشنل اور ہندوستانی گھریلو کریئر کو خیرباد کہہ دیا ۔ اس لیگ اسپنر نے ہندوستان کیلئے تینوں فارمیٹس میں کھیلا۔ ریلوے کے اس کرکٹر نے سنیچر کی رات کانپور سپر اسٹارز اور میرٹھ ماوریکس کے درمیان یو پی ٹی۲۰؍ لیگ میچ کے بعد اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
 
 
کرن کا انٹرنیشنل کریئر مختصر لیکن یادگار رہا۔ انہوں  نے ۲۰۱۴ء میں ہندوستان کیلئے ایک  ٹیسٹ،۲؍ وَن ڈے اور ایک ٹی۲۰؍ میچ کھیلا۔ ۲۰۱۴ء میں آئی پی ایل کے شاندار سیزن کے بعد جس میں انہوں نے۷ء۴۲؍ کے اکنامی ریٹ  سے ۱۵؍ وکٹ حاصل کئے تھے، انہوں نے برمنگھم میں اپنا ٹی ۲۰؍ ڈ یبیو کیا اور جو روٹ کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کولکاتا میں اپنا وَن ڈے ڈیبیو کیا، جو روہت شرما کی ریکارڈ ساز۲۶۴؍ رن کی اننگ کیلئے مشہور ہوا۔ ایک ماہ بعد، وراٹ کوہلی نے اپنی ٹیسٹ کپتانی کے ڈیبیو میچ (ایڈلیڈ ٹیسٹ) میں روی چندرن اَشِون کی جگہ کرن کا انتخاب کیا تھا۔
 
 
کرن نے اس ٹیسٹ میں چار وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے بعد وہ ہندوستان  کیلئے دوبارہ نہیں کھیلے۔تاہم، ان کا  گھریلو کریئر تقریباً ۲؍ دہائیوں پر محیط رہا۔ انہوں نے۲۰۰۷ء میں ریلوے کیلئے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اورآندھر ا نیز ودربھ کے لیے بھی کھیلے ۔ وہ آئی پی ایل میں بھی باقاعدگی سے کھیلتے رہے اور اپنے کریئر کے دوران چار ٹائٹل جیتے۔ آئی پی ایل میں وہ سن رائزرس حیدر آباد، ممبئی انڈینس اورچنئی سپرکنگز سے وابستہ رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK