Updated: May 29, 2025, 12:00 PM IST
|
Agency
| Chandigarh
آر سی بی جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کی واپسی سے پرجوش، ہیزل ووڈ کے ساتھ، تجربہ کار کھلاڑی بھوونیشور کمار اور کرنال پانڈیا کی آل راؤنڈ صلاحیت سے آر سی بی کا حملہمزید زوردار ہونے کی توقع ،پنجاب کنگز کو کم نہیں سمجھا جا سکتا،پربھ سمرن سنگھ اور پریانش آریہ کی دھواں دھار اوپننگ جوڑی ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھنے میں مددگار رہی ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور پنجاب کنگز کے درمیان آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر ون مقابلے سے قبل آر سی بی جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کی واپسی سے پرجوش ہے اور ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ دوسری طرف، پنجاب کنگز اپنی مضبوط بیٹنگ فارم اور گھریلو حالات کا فائدہ اٹھا کر فائنل میں جگہ بنانا چاہے گی۔
مُلّاں پور کے مہاراجہ یادویندر سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ہونے والا یہ مقابلہ جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی۔ پلے آف میں ہمیشہ مقابلہ جارحانہ رہا ہے۔ ہیزل ووڈ اور ڈیوڈ کی واپسی سے آر سی بی کی بولنگ اٹیک کو مضبوطی ملے گی اور فنشنگ پاور پنجاب کنگز کی مضبوط ٹیم کو ہرانے میں مددگار ہوگی۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں آر سی بی کیلئے۱۰؍ میچوں میں ۱۸؍ وکٹیں لینے والے ہیزل ووڈ کی تیز بولنگ اٹیک، تجربہ، نظم و ضبط اور کنٹرول ان کی صلاحیت کو شاندار بناتا ہے۔ درمیانی اووروں میں ان کی رن روکنے اور اہم وکٹیں لینے کی صلاحیت پنجاب کی گہری بیٹنگ لائن اپ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ہیزل ووڈ کے ساتھ، تجربہ کار ہندوستانی کھلاڑی بھوونیشور کمار اور کرنال پانڈیا کی آل راؤنڈ صلاحیت آر سی بی کے حملے کو مزید زوردار بناتی ہے۔ ٹم ڈیوڈ ڈیتھ اوورز میں بڑے شاٹس لگا کر میچ فنش کرنے کیلئے مشہور ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی بیٹنگ میں وراٹ کوہلی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۶۰ء۲۰؍ کےاوسط سے۶۰۰؍سے زائد رن بنائے ہیں اور مسلسل اچھی بلے بازی نے آر سی بی کو مضبوط پوزیشن میں رکھا ہے۔ فل سالٹ چوٹی پر تیز آغاز فراہم کرتے ہیں جبکہ رجت پاٹیدار نے حال ہی میں فٹنس کے مسائل کے باوجود ۱۴۰؍ سے زائد کی اسٹرائیک ریٹ سے اہم رن بنائے ہیں۔ مینگ اگروال اور رومانو شیفرڈ کی کارکردگی بھی متاثرکن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پنجاب نے ممبئی کو ہراکر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
پنجاب کنگز کو کم نہیں سمجھا جا سکتا۔ ٹیم نے۱۴؍ میچوں میں سے ۹؍ جیت کر لیگ اسٹینڈنگ میں سرفہرست رہی۔ ان کی بیٹنگ متوازن اور لچکدار ہے۔ اس کے پاس پربھ سمرن سنگھ اور پریانش آریہ کی دھواں دھار اوپننگ جوڑی ہے۔ یہ جوڑی ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھنے میں مددگار رہی ہے۔ وہیں کپتان شریاس ایئر نے مڈل آرڈر میں ۱۷۲؍کی شاندار اسٹرائیک ریٹ سے ۵۰۰؍سے زائد رن بنائے ہیں۔ مارکس اسٹوئنس، جوش انگلس اور ششانک سنگھ کے آخری اوورز میں تعاون نے اکثر پنجاب کے حق میں میچ پلٹ دیا ہے۔ بولنگ کی بات کی جائے تو ارشدیپ سنگھ پنجاب کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں ۱۸؍ وکٹیں لی ہیں۔ بین الاقوامی مصروفیات کے باعث تیز گیند باز مارکو جینسن کی غیر موجودگی ایک چیلنج ہے۔ کائل جیمیسن سے اضافی ذمہ داری لینے کی توقع ہے، حالانکہ ان کا اکنامی ریٹ ٹیم کیلئے تشویش کا باعث رہا ہے۔ یجویندر چہل میں ٹیم کو درمیانی اوورز میں رن روکنے اور وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مُلّاں پور کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہونے کی توقع ہے جس میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور۱۷۰؍ کے قریب ہو سکتا ہے۔
کُل ملا کر دیکھا جائے تو رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کی ٹیمیں متوازن نظر آ رہی ہیں، ایسی صورتحال میں ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کی واپسی آر سی بی کے لیے بونس ثابت ہو سکتی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی مثبت بولنگ اور میچ ختم کرنے اورجتانے کی صلاحیت سے ہر کوئی واقف ہے۔ کوہلی کی صلاحیت اور ٹیم کی شاندارگیندبازی لائن اپ آر سی بی کو براہ راست فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔ پنجاب کنگز کو مقابلہ جیتنے کے لیے اپنی مضبوط بلے بازی فارم کو برقرار رکھنے اور گھریلو حالات کا فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔