Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے میچز امریکہ میں ہی کھیلے گا: فیفا

Updated: April 01, 2026, 6:04 PM IST | Zurich

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے میچز طے شدہ مقامات یعنی امریکہ میں ہی کھیلے گا۔

Fifa World Cup.Photo:INN
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:آئی این این

  فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے میچز طے شدہ مقامات یعنی امریکہ میں ہی کھیلے گا۔فیفا صدر کے اس بیان نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ ایران اپنے میچز امریکہ کے بجائے میکسیکو منتقل کروانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان: کنگ خان کے کلیکشن میں نئی گاڑی کا داخلہ


رپورٹس کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن نے  سیکوریٹی خدشات کے باعث میچز کی منتقلی پر بات چیت کی تصدیق کی تھی، جبکہ میکسیکو کی صدر نے بھی ابتدائی میچز کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔تاہم جیانی انفانٹینو نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تمام میچز ڈرا کے مطابق ہی ہوں گے اور کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ-اسرائیل جنگ: عرب معیشتوں کو ۱۹۴؍ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ: یو این رپورٹ


واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا، میکسیکو اور کنیڈا کریں گے اور ٹورنامنٹ کا آغاز ۱۱؍ جون سے ہوگا۔ ایران اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گا۔چند روز قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کو سیکوریٹی خدشات کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پر ایران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔فیفا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی اور فٹبال کو امن اور یکجہتی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK