Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی افریقہ دورے پر ٹی ۲۰؍ سیریز کے لیے کاشوی گوتم ہندوستانی ٹیم میں شامل

Updated: March 24, 2026, 6:04 PM IST | Mumbai

فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کاشوی گوتم کو اپریل میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ کاشوی نے حالیہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں سیریز میں حصہ لیا تھا، لیکن وہ ابھی تک اپنا ٹی۲۰؍ ڈیبیو نہیں کر پائی ہیں۔

Kashvi Gautam.Photo;INN
کاشوی گوتم۔ تصویر:آئی این این

 فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کاشوی گوتم کو اپریل میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ کاشوی نے حالیہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں سیریز میں حصہ لیا تھا، لیکن وہ ابھی تک اپنا ٹی۲۰؍ ڈیبیو نہیں کر پائی ہیں۔
سلیکٹرز نے اوما چھیتری کو بھی ٹیم میں ریچا گھوش کے بیک اپ کے طور پر شامل کیا ہے۔  چھیتری نے ۱۷؍ سالہ جی کملینی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں ٹی ۲۰؍ ڈیبیو کرنے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ وہ آسٹریلیا کے دورے پر ٹی ۲۰؍ اسکواڈ کا حصہ تھیں، لیکن انہیں کوئی بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ 


سری لنکا کے خلاف تمام پانچ ٹی ۲۰؍کھیلے اور آسٹریلیا کے دورے کے دوران بینچ پر رہنے والی بائیں ہاتھ کی اسپنر ویشنوی شرما کو بھی باہر کردیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے دورے پر دو میچوں میں ۳؍ اور ایک رنز بنائے اور تین اوورز میں ۳۰؍ رنز دینے والی آل راؤنڈر امنجوت کور کو بھی باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ


اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ، اور کرانتی گوڈ کے ساتھ گوتم فاسٹ بولنگ  کا چوتھا آپشن ہوں گی۔ دپتی شرما، شری چرنی اور شرینکا پاٹل اسپن ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ جنوبی افریقہ کے دورے کا آغاز ڈربن میں ہوگا جہاں پہلے دو ٹی ۲۰؍ ۱۷؍اور۱۹؍ اپریل کو کھیلے جائیں گے، اس کے بعد اگلے دو میچز ۲۲؍ اور۲۵؍ اپریل کو جوہانسبرگ میں ہوں گے اور ٹور کا آخری میچ ۲۷؍ اپریل کو بینونی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:کائلیان ایمباپے کی فٹنیس اور ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شرکت ؟


جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، جمیمہ روڈریگس، دپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ، کرانتی گوڈ، شری چرنی، شرینکا پاٹل، کاشوی گوتم، بھارتی پھولمالی، اوما چھیتری  (وکٹ کیپر)،  انشکا شرما۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK