• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لالیگا: ریئل سوسیڈاڈ نے بارسلونا کو ہرا کر خطاب کی دوڑ دلچسپ بنا دی

Updated: January 19, 2026, 9:05 PM IST | Barcelona

ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں ریئل سوسیڈاڈ نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اس شکست کے بعد بارسلونا کا مسلسل ۱۱؍ میچوں سے جاری فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

Barcelona Team.Photo:INN
بارسلونا ٹیم۔ تصویر:آئی این این

ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں ریئل سوسیڈاڈ نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اس شکست کے بعد بارسلونا کا مسلسل ۱۱؍ میچوں سے جاری فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔
میڈرڈ کے اینوئیٹا اسٹیڈیم  میں کھیلے جانے والے  اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ بارسلونا کی قسمت نے اس دن ساتھ نہ دیا اور ان کے تین گولز کو ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے مسترد کر دیا۔  میچ کے۳۲؍ ویں منٹ میں ریئل سوسیڈاڈ کے میکل اویارزابال نے شاندار والی کے ذریعے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
 میچ کے ۷۰؍ ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے مارکس راشفورڈ نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسکور ۱۔۱؍گول  سے برابر کر دیا۔ یہ راشفورڈ کا لالیگا میں پہلا گول تھا۔  بارسلونا کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور محض ایک منٹ بعد۷۱؍ ویں منٹ میں گونکالو گوڈیس نے گیند کو جال میں ڈال کر  ریئل  سوسیڈاڈ کی جیت یقینی بنا دی۔ اس شکست کے باوجود بارسلونا تاحال پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے، لیکن ان کی برتری اب خطرے میں ہے:
بارسلونا:۴۹؍ پوائنٹس (پہلی پوزیشن) ،ریئل میڈرڈ: ۴۸؍ پوائنٹس (دوسری پوزیشن، صرف ایک پوائنٹ کا فرق)،ویاریئل: ۴۱؍ پوائنٹس (تیسری پوزیشن)، ریئل سوسیڈاڈ: ۲۴؍ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔

میچ کے اہم لمحات
بارسلونا کے لیے یہ میچ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ ان کی پانچ شاٹس گول پوسٹ  سے ٹکرا کر واپس آئیں، جس میں جولس کونڈے کا۸۴؍ ویں منٹ کا ہیڈر بھی شامل تھا۔ ریئل سوسیڈاڈ کے کھلاڑی کارلوس سولر کو میچ کے آخری لمحات ۸۸؍ ویں منٹ) میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا، مگر بارسلونا اس کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔

یہ بھی پڑھئے:پریش راول نے اے آر رحمان کو ملک کا فخر قرار دیا

 الیگزینڈر سورلوتھ کا جادو چل گیا، اٹلیٹیکو میڈرڈ کی الاویز کے خلاف اہم فتح
اسپینش فٹ بال لیگ (لالیگا) کے سنسنی خیز مقابلے میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے الاویز کو سخت مقابلے کے بعد  ۰۔۱؍گول  سے شکست دے کر لیگ ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔میڈرڈ کے ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شروع سے ہی کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، تاہم دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی اٹلیٹیکو میڈرڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کے  ۴۸؍ویں منٹ میں اسٹار کھلاڑی الیگزینڈر سورلوتھ نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھئے:جوکووچ کی میلبورن پارک میں فتوحات کی سنچری مکمل، پیڈرو مارٹنیز کو شکست دے دی

اس فتح کے ساتھ ہی اٹلیٹیکو میڈرڈ نے سیزن کی ۱۲؍ ویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس جیت سے حاصل ہونے والے ۳؍ قیمتی پوائنٹس کی بدولت اٹلیٹیکو میڈرڈ اب لیگ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر براجمان ہو گئی ہے۔ الاویز کی ٹیم نے میچ کے آخری لمحات تک گول برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی، لیکن میڈرڈ کے مضبوط دفاع نے انہیں کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK