اسپین اور بارسلونا کے نوجوان اسٹارالامین جمال نے بیلون ڈی اور کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ۱۹؍ سالہ جمال ۲۰؍ سال کی عمر سے قبل تین مرتبہ بیلون ڈی اور کے لیے نامزد ہونے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 10, 2026, 12:03 PM IST | New York
اسپین اور بارسلونا کے نوجوان اسٹارالامین جمال نے بیلون ڈی اور کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ۱۹؍ سالہ جمال ۲۰؍ سال کی عمر سے قبل تین مرتبہ بیلون ڈی اور کے لیے نامزد ہونے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔
اسپین اور بارسلونا کے نوجوان اسٹارالامین جمال نے بیلون ڈی اور کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ۱۹؍ سالہ جمال ۲۰؍ سال کی عمر سے قبل تین مرتبہ بیلون ڈی اور کے لیے نامزد ہونے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ ۲۰۲۶ء کے بیلون ڈی اور کے لیے ۳۰؍ کھلاڑیوں کی شارٹ لسٹ میں یامال کا نام شامل کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ مسلسل تیسری مرتبہ اس باوقار ایوارڈ کے امیدوار بن گئے ہیں۔
OUR 2026 MEN`S BALLON D`OR NOMINEES! #ballondor pic.twitter.com/GQFsH5u5lO
— Ballon d`Or (@ballondor) September 8, 2026
جمال کی پہلی بیلون ڈی اور نامزدگی ۲۰۲۴ء میں ہوئی تھی، جب وہ صرف ۱۷؍ سال کے تھے۔ اس وقت وہ ایوارڈ کی تاریخ کے سب سے کم عمر نامزد کھلاڑی بھی بنے تھے۔ ۲۰۲۴ء میں وہ ووٹنگ میں آٹھویں نمبر پر رہے۔ اگلے سال یعنی ۲۰۲۵ء میں جمال نے مزید ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور صرف عثمان ڈیمبیلے سے پیچھے رہے۔ اب ۲۰۲۶ء میں مسلسل تیسری نامزدگی حاصل کرکے انہوں نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جو اس سے پہلے کسی کھلاڑی نے ۲۰؍ سال کی عمر سے پہلے حاصل نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں
۲۶۔۲۰۲۵ء سیزن میں جمال نے بارسلونا کی جانب سے تمام مقابلوں میں ۵۷؍میچز کھیل کر ۲۵؍ گول اور ۲۰؍ اسسٹس فراہم کیے۔ ان کی شاندار کارکردگی میں اسپین کے ساتھ ورلڈ کپ جیتنا ، بارسلونا کے ساتھ لا لیگا اور اسپینش سپر کپ اپنے نام کرنا بھی شامل ہے۔ انفرادی کارکردگی اور ٹیم کی کامیابیوں نے انہیں ۲۰۲۶ء کےبیلون ڈی اور کے مضبوط امیدواروں میں شامل کردیا ہے۔
جمال نے اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ کوپا ٹرافی بھی جیتی ہے، جو دنیا کے بہترین نوجوان فٹبالر کو دی جاتی ہے۔ اس طرح کم عمری میں ان کے ریکارڈز کی فہرست مسلسل طویل ہوتی جارہی ہے۔ ۲۰۲۶ءکی بیلون ڈی اور نامزدگی کے ساتھ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی فٹبال کے بڑے ستاروں میں مستقل جگہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔ ۲۰۲۶ء کے بیلون ڈی اور کی دوڑ میں جمال کو ہیری کین، کیلیان ایمباپے، لیونل میسی، ایرلنگ ہالینڈ، جوڈ بیلنگھم اور دفاعی چیمپئن عثمان ڈیمبیلے جیسے بڑے ناموں کا سامنا ہے۔ اس سال مردوں کی ۳۰؍ رکنی فہرست میں دنیا کے کئی بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پینیلوپ کروز اور جیویر بارڈیم کی ’’بَنکر‘‘ کی وینس فلم فیسٹیول میں زبردست پزیرائی
بیلون ڈی اور کی تقریب ۲۶؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو لندن میں منعقد ہوگی۔ یہ تقریب پہلی بار لندن میں منعقد کی جارہی ہے اور اس کا انعقاد ایوارڈ کی ۷۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جائے گا۔جمال کے لیے یہ نامزدگی اس لحاظ سے بھی خاص ہے کہ وہ ابھی صرف ۱۹؍ برس کے ہیں، لیکن پہلے ہی بیلن ڈی اور کی تاریخ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔