• Fri, 04 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی کو انوکھے طریقے سے خراج تحسین پیش کیا جائےگا!

Updated: September 04, 2026, 1:08 PM IST | Agency | Buenos Aires

اس ہفتے ارجنٹائنا کے تمام گھریلو مقابلوں کے دوران کھیل کے۱۰؍ویں منٹ پرلیونل میسی کےلئے ایک منٹ تک تالیاں بجائی جائیںگی۔

Lionel Messi. Picture: INN
لیونل میسی۔ تصویر:آئی این این

ارجنٹائنا فٹبال اسوسی ایشن (اے ایف اے) نے اعلان کیا ہے کہ  ہفتے کے آخر میں ارجنٹائنا میں کھیلے جانے والے تمام گھریلو میچوں کے پہلے ہاف کے ۱۰؍ ویں منٹ میں کھیل ایک منٹ کے لئے روک کر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے اعزاز میں تالیاں بجائی جائیں گی۔  اے ایف اے نے گزشتہ روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مردوں اور خواتین کے تمام ڈویژنوں اور زمروں میں اگلے میچ ڈے کے دوران ارجنٹائنا کی قومی ٹیم کے ساتھ لیونل میسی کے شاندار کریئر کے اعزاز میں پہلے ہاف کے ۱۰؍ویں منٹ میں ایک منٹ کے لئے کھیل روک کر ان کی عزت افزائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ میسی کے جرسی نمبر ۱۰؍کی مناسبت سے کھیل کے ۱۰؍ویں منٹ پر تالیاں بجاکر ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ویمنز ڈی پی ایل لیگ خطاب پر نارتھ دہلی اسٹرائکرز کا قبضہ

بیان میں کہا گیا کہ جن اسٹیڈیموں میں ویڈیو بورڈ موجود ہیں، وہاں میسی کے اعزاز میں ویڈیو بھی دکھائی جائے گی۔ یہ وہی ویڈیو ہے جسے میسی کے اعلان کے بعد اے ایف اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا گیا تھا۔  میسی نے ۲۰۰۵ءمیں ارجنٹائنا کی سینئر قومی ٹیم کے لئےڈیبیو کیا تھا۔ وہ ملک کے لئے سب سے زیادہ ۱۲۵؍گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور۶؍ ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا کی نمائندگی کرچکے ہیں، جن میں ۲۰۲ء کا ورلڈ کپ بھی شامل ہے جو ارجنٹائنا نے جیتا تھا۔  قابل ذکر ہے کہ میسی نے پیر کو انسٹاگرام پر اپنے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا، ’’میں نے اپنا سب کچھ دے دیا۔ اب میرے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے۔ یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جس سے مجھے دکھ ہوا اور اب بھی اندر تک تکلیف ہوتی ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب صحیح وقت آگیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK