Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی کی شاندار کارکردگی، انٹر میامی کی نئے اسٹیڈیم میں پہلی فتح

Updated: May 18, 2026, 5:04 PM IST | Miami

Leo Messi.Photo:X
لیونل میسی۔ تصویر:ایکس

ارجنٹائنا کے لیجنڈری فٹ بالر لیونل میسی کے گول اور بہترین اسسٹ کی بدولت انٹر میامی نے نو اسٹیڈیم   میں پہلی تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ اتوار کو کھیلے جانے والے  میچ میں میامی نے پورٹ لینڈ ٹمبرز کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ 
ورلڈ کپ سے محض ایک ماہ قبل ۳۸؍ سالہ میسی نے اپنی فارم سے حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ میچ کے ۳۰؍ ویں منٹ میں میسی نے لوئس سواریز اور ٹیلاسکو سیگوویا کے ساتھ بہترین تال میل دکھاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ 

 


۱۰؍ منٹ بعد، میسی نے ایک بار پھر جادوئی کھیل پیش کرتے ہوئے چار ڈیفنڈرز کو چکمہ دیا اور جرمین برٹیرامے کو گول کرنے کے لیے بہترین پاس فراہم کیا، جس نے اسے آسانی سے گول میں بدل دیا۔  مسلسل تین ڈرا اور ایک شکست کے بعد، پانچویں ہوم میچ میں انٹر میامی اس نئے اسٹیڈیم میں فتح کا کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہی۔اس جیت کے ساتھ ہی انٹر میامی ایسٹرن کانفرنس میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔۱۱؍جون سے شروع ہونے والا ورلڈ کپ میسی اور رونالڈو کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ ہوگا، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ 
شمالی کوریا کا ایشیا پر راج: جاپان کو ہرا کر پانچویں بار انڈر۱۷؍ ایشین کپ جیت لیا
 شمالی کوریا کی خواتین فٹ بال ٹیم نے فائنل میں جاپان کو۱۔۵؍گول  کے بڑے فرق سے شکست دے کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ اے ایف سی  انڈر۱۷؍ویمنز ایشین کپ اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی فتح میں اسٹار کھلاڑی یو جونگ ہیانگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار گول اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھئے:فلسطین کا مسجدِ اقصیٰ کے قریب املاک پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت


اتوار کو سوزہو اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں شمالی کوریا نے شروع سے ہی کھیل پر قابو پایا۔ میچ کے۳۰؍ویں منٹ میں یو جونگ نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یو نے دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ اگرچہ جاپان کی یومی ہایاشی نے ۵۳؍ویں منٹ میں ایک گول کر کے واپسی کی کوشش کی، لیکن محض دو منٹ بعد کم وون سم نے اسکور ۱۔۳؍ کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’میں نے پیار کیا‘‘ میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ ملا تھا: بھاگیہ شری

یو نے ۸۱؍ویں اور ۸۹؍ویں منٹ میں مزید دو گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ۱۵؍ گول کیے۔اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ چار ٹیموں نے رواں سال مراکش میں ہونے والے فیفا انڈر۱۷؍ ویمنز ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے: شمالی کوریا،جاپان،چین اورآسٹریلیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK