Inquilab Logo Happiest Places to Work

`مراکش نے دنیا بھر سے اپنا لوہا منوا لیا ہے

Updated: June 30, 2026, 6:03 PM IST | New York

مراکش کے ہیڈ کوچ محمد وہبی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ہالینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر دنیا بھر کا دل جیت لیا ہے۔

Morrocon Team Coach.Photo:X
مراکشی کوچ۔ تصویر:ایکس

 مراکش کے ہیڈ کوچ محمد وہبی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ہالینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر دنیا بھر کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اس شاندار کارکردگی کے پیچھے وطن عزیز میں موجود کروڑوں مداحوں کی امیدیں اور جذبہ کارفرما تھا۔پیر کے روز کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں مراکش نے ہالینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ۲۔۳؍گول سے مات دے کر پری کوارٹر فائنل (آخری ۱۶) میں جگہ پکی کر لی ہے، جہاں اب ان کا مقابلہ میزبان ملک کنیڈاسے ہوگا۔


مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے حریف کھلاڑی کریسینسیو سمر ویل کی پنالٹی روک کر ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی، جس کے بعد اسماعیل صیباری نے فیصلہ کن گول داغ کر فتح مراکش کے نام کر دی۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ محمد وہبی نے کہا’’مراکش نے اب سب کی نظروں میں عزت کمائی ہے۔ یہ صرف کہنے کی بات نہیں، ہم نے میدان میں یہ کر کے دکھایا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:وہ مہاجر بیٹے جنہوں نے کنیڈا کو پہلی بار ورلڈ کپ کے آخری ۱۶؍ مرحلے تک پہنچایا


ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم صرف فٹ بال کھیلنے یا میچ جیتنے کے لیے میدان میں نہیں اتری تھی۔ انہوں نے کہا’’جب ہم میدان میں کھیل رہے تھے تو مراکش میں رات کے دو بج رہے تھے، اور ہمیں معلوم تھا کہ پورا ملک ہمارے لیے جاگ رہا ہے۔ یہی وہ جذبہ ہے جو کھلاڑیوں کو آخری لمحے تک ہار نہ ماننے کی طاقت دیتا ہے۔‘‘
محمد وہبی نے واضح کیا کہ اگرچہ میچ کا فیصلہ پنالٹی پر ہوا، لیکن پورے کھیل کے دوران مراکش کا پلہ بھاری رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم کے پاس ۷۰؍ فیصد بال پوزیشن تھی اور انہوں نے حریف ٹیم کے مقابلے میں زیادہ گول کرنے کے مواقع پیدا کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہالینڈ جیسی جارحانہ ٹیم کا دفاعی انداز (لو بلاک) اختیار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب عالمی فٹ بال میں مراکش کا رعب قائم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نمرت کور اہلووالیا نے اپنے یادگار لمحے کو یاد کیا


۴۹؍ سالہ کوچ نے یاد دلایا کہ ۲۰۲۲ء کے قطر ورلڈ کپ میں مراکش کی سیمی فائنل تک رسائی نے کھلاڑیوں اور مداحوں کی ذہنیت کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اب ٹیم میں یہ یقین پیدا ہو چکا ہے کہ وہ کسی بھی بڑی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ کنیڈا کے خلاف اگلے میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی بہترین گیم کھیلیں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK