Updated: August 14, 2026, 1:00 PM IST
|
Agency
| Amsterdam
۱۹۷۸ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب نیدرلینڈز نے کسی غیر ملکی کو اپنی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا ہے۔
ژاوی ہرنانڈیز نیدرلینڈزکی فٹبال ٹیم کو تربیت دیںگے۔ تصویر: آئی این این
فیفا عالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد رونالڈ کومان کے استعفے کے بعد نیدرلینڈز نے اسپین اور بارسلونا کے عظیم سابق کھلاڑی ژاوی ہرنانڈیز کو قومی فٹبال ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا ہے۔۴۶؍سالہ ژاوی ۲۰۲۴ءمیں بارسلونا کے کوچ کے عہدے سے برطرف کئے جانے کے بعد ۲؍ سال کے وقفے سے کوچنگ میں واپسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے ساتھ ۴؍سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ ۲۰۲۸ء کی یورپی چمپئن شپ اور ۲۰۳۰ءکے عالمی کپ کے دوران ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اپنی تقرری پر ژاوی نے کہا’’نیدرلینڈز کی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ بارسلونا کی اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے اور یوہان کروئیف اور رینس مشیلس جیسے عظیم کھلاڑیوں سے متاثر ہونے کی وجہ سے میں ڈچ فٹبال سے ایک خاص تعلق محسوس کرتا ہوں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں کسی حد تک ڈچ فٹبال کا بیٹا ہوں۔ دیگر عظیم کوچز، خصوصاً لوئی فان خال، جن کی زیر نگرانی میں نے بارسلونا کے لئے اپنا ڈیبیو کیا اور فرینک رائیکارد نے بھی بطور کھلاڑی اور کوچ میری تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ جب کومان نے ۲۰۲۱ء میں کیمپ ناؤ میں بارسلونا کی کمان سنبھالی تھی تو بعد میں ژاوی نے ان کی جگہ لی اور اگلے ہی سیزن میں بارسلونا ٹیم کو ۴؍ سال میں پہلا لیگ خطاب دلایا تھا۔ ژاوی ایسے وقت میں نیدرلینڈز کی
قومی ٹیم سے وابستہ ہو رہے
ہیں جب گزشتہ سال موسم گرما میں شمالی مریکہ میں ہونے والے عالمی کپ میں ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی اور اسے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں مراکش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔