ناروے شطرنج ۲۰۲۶ ءکے چوتھے راؤنڈ میں اوسلو میں ایک اور سنسنی خیز دن دیکھنے کو ملا، جہاں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی میگنس کارلسن اور موجودہ ورلڈ چیمپئن گوکیش ڈوماراجو کے درمیان کھیلے گئے اہم مقابلے کا فیصلہ کن نتیجہ سامنے آیا۔
EPAPER
Updated: May 29, 2026, 10:06 PM IST | Norway
ناروے شطرنج ۲۰۲۶ ءکے چوتھے راؤنڈ میں اوسلو میں ایک اور سنسنی خیز دن دیکھنے کو ملا، جہاں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی میگنس کارلسن اور موجودہ ورلڈ چیمپئن گوکیش ڈوماراجو کے درمیان کھیلے گئے اہم مقابلے کا فیصلہ کن نتیجہ سامنے آیا۔
ناروے شطرنج (ناروے چیس) ۲۰۲۶ ءکے چوتھے راؤنڈ میں اوسلو میں ایک اور سنسنی خیز دن دیکھنے کو ملا، جہاں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی میگنس کارلسن اور موجودہ ورلڈ چیمپئن گوکیش ڈوماراجو کے درمیان کھیلے گئے اہم مقابلے کا فیصلہ کن نتیجہ سامنے آیا۔ کالے مہروں سے کھیلتے ہوئے، کارلسن نے ایک پیچیدہ کھیل میں دھیرے دھیرے گوکیش کو شکست دے دی۔ کھیل کے بیشتر حصے میں پوزیشن متوازن رہی، لیکن مڈ گیم (کھیل کے وسط) میں ناروے کے اس اسٹار کھلاڑی نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ بڑھتے ہوئے دباؤ اور وقت کی کمی کے باعث گوکیش اپنی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کارلسن نے شاندار کلاسک فتح حاصل کر لی۔ اس جیت سے کارلسن کو ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل میں قیمتی پوائنٹس ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے : ناروے چیس۲۰۲۶ء: علی رضا فیروزہ نے پراگ کو شکست دی
اوپن ٹورنامنٹ کے دیگر دو میچ سخت مقابلے کے بعد ڈرا پر ختم ہوئے۔ ویسلی سو اور علی رضا فیروزا کے درمیان ایک اسٹریٹجک مقابلہ ہوا، جس میں کوئی بھی کھلاڑی فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکا اور میچ ڈرا ہو گیا۔ بعد میں ویسلی سو نے آرماگیڈن میچ جیت کر اضافی پوائنٹ اپنے نام کیا۔ ونسنٹ کیمر اور پراگنانندھا کے درمیان بھی ایک متوازن مقابلہ ہوا، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے پاس جیتنے کے مواقع تھے، لیکن آخر میں یہ میچ بھی ڈرا پر ختم ہوا۔ اس کے بعد پراگنانندھا نے آرماگیڈن میچ جیت کر قیمتی اضافی پوائنٹس حاصل کیے۔ چوتھے راؤنڈ کے بعد فیروزجا ٹورنامنٹ میں سرفہرست ہیں، جبکہ کارلسن اس جیت کے بعد مضبوط پوزیشن میں آ گئے ہیں۔
Happy Birthday, World Champion Gukesh! 🤗 pic.twitter.com/f3SnEwwJnf
— Norway Chess (@NorwayChess) May 29, 2026
دوسری طرف، ناروے ویمنز شطرنج ٹورنامنٹ میں تینوں کلاسک میچ ڈرا پر ختم ہوئے، جن کا فیصلہ بعد میں آرماگیڈن مقابلوں کے ذریعے کیا گیا۔ کونیرو ہمپی اور ژو جنر کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا رہا، جس کے بعد ژو جنر نے آرماگیڈن میچ جیت کر اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے : سپریم کورٹ کی جانب سے ونیش پھوگاٹ کو راحت ملی
ورلڈ چیمپئن جو وینجون اور بی بیسارا اساؤبایوا کے درمیان کھیلا گیا کلاسک مقابلہ بھی ڈرا رہا۔ کھیل کے دوران کئی مواقع پر اساؤبایوا کو معمولی برتری حاصل تھی، لیکن جو وینجون نے بہترین دفاع کرتے ہوئے کھیل کو متوازن رکھا۔ بعد میں اساؤبایوا نے آرماگیڈن میچ میں جیت حاصل کر کے اضافی پوائنٹ اپنے نام کیے۔
یہ بھی پڑھئے : جوکووچ تیسرے راؤنڈ میں، ریباکینا دوسرے راؤنڈ سے باہر
تیسرے مقابلے میں دیویا دیشمکھ اور انا موزیکک کے درمیان سخت ٹکر دیکھنے کو ملی۔ مڈ گیم کے دوران دیویا زیادہ تر وقت برتری حاصل کیے ہوئے تھیں اور جیت کے لیے کوشاں تھیں، لیکن موزیکک نے سوجھ بوجھ سے دفاع کیا اور میچ ڈرا ہو گیا۔ بعد میں موزیکک نے آرماگیڈن میچ جیت کر اہم پوائنٹس حاصل کیے۔ چوتھے راؤنڈ کے بعد، اساؤبایوا ناروے چیس ویمن میں اب بھی سب سے آگے چل رہی ہیں جبکہ انا موزیکک، دیویا دیشمکھ اور ژو جنر ان کے بالکل قریب بنی ہوئی ہیں۔