Inquilab Logo Happiest Places to Work

صلاح کا یادگار الوداعی ڈربی: لیورپول کی ایورٹن کے خلاف سنسنی خیز جیت

Updated: April 20, 2026, 4:01 PM IST | Liverpool

لیورپول نے اپنے روایتی حریف ایورٹن کو ان کے نئے `ہل ڈکنسن اسٹیڈیم میں۱۔۲؍گول سے شکست دے کر جہاں اپنی یورپی مقابلوں کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے، وہیں اسٹار فارورڈ محمد صلاح نے اپنے آخری ڈربی میچ کو گول کر کے یادگار بنا دیا ہے۔

Salah.Photo:X
محمد صلاح۔ تصویر:ایکس

 لیورپول نے اپنے روایتی حریف ایورٹن کو ان کے نئے `ہل ڈکنسن اسٹیڈیم میں۱۔۲؍گول سے شکست دے کر جہاں اپنی یورپی مقابلوں کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے، وہیں اسٹار فارورڈ محمد صلاح نے اپنے آخری ڈربی میچ کو گول کر کے یادگار بنا دیا ہے۔۳۳؍ سالہ مصری ونگر محمد صلاح، جنہوں نے رواں سیزن کے اختتام پر لیورپول چھوڑنے کا اعلان کر رکھا ہے، ایورٹن کے خلاف ایک بار پھر قہر بن کر ٹوٹے۔

 

یہ بھی پڑھئے:پنجاب کنگزلکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست


اس گول کے ساتھ ہی صلاح نے پریمیئر لیگ کے مرسی سائیڈ ڈربی میچوں میں سابق کپتان اسٹیون جیرارڈ کے ۹؍ گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صلاح کا کہنا تھاکہ ’’یہ جیت بہت اہم تھی۔ میرا مقصد ٹیم کا اعتماد بحال کرنا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے آخری ڈربی میں گول کر کے ٹیم کی فتح میں حصہ ڈال سکا۔
میچ کا آغاز ایورٹن کی جانب سے جارحانہ تھا، لیکن ۲۹؍ ویں منٹ میں محمد صلاح نے بہترین فنشنگ کے ذریعے لیورپول کو برتری دلا دی۔ کھیل کے آخری لمحات تک مقابلہ برابر رہنے کے بعد، انجری ٹائم (اضافی وقت) میں کپتان ورجل وان ڈائیک نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو یقینی فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھئے:اکشے پہلے’’کھلاڑی کمار‘‘ پھر بنے کامیڈی کے کنگ


میچ کے بعد ورجل وان ڈائیک نے محمد صلاح کی تعریف کرتے ہوئے کہا’’صلاح میدان کے اندر اور باہر ہمارے لیے انتہائی اہم ہیں۔ اکثر کھلاڑیوں کی قدر ان کے جانے کے بعد ہوتی ہے، لیکن ہم ان کی موجودگی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وہ ایک بہترین ساتھی ہیں اور بقیہ پانچ میچوں میں بھی ان کا کردار کلیدی ہوگا۔ گزشتہ چند میچوں میں اپنی فارم سے جدوجہد کرنے والے صلاح اب دوبارہ رنگ میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے آخری تین میچوں میں تین گول اسکور کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب لیورپول کو چیمپئن لیگ کے لیے کوالیفائی کروا کر کلب سے بہترین انداز میں رخصت ہونا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK