Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنجو سیمسن نے انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کیا

Updated: March 11, 2026, 3:06 PM IST | Agency | Mumbai

عالمی کپ میں صرف ۴؍میچ کھیل کر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

Sanju Samson.Photo:PTI
سنجو سیمسن۔ تصویر:پی ٹی آئی
ہندوستان کو تیسری بار ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا فاتح بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے افتتاحی بلے باز سنجو سیمسن نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹورنامنٹ میں ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعزاز حاصل کر کے ایک ایسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جو اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔سنجو سیمسن آئی سی سی  کے مردوں یا خواتین کے کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کے پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کے ۴؍ میچ نہ کھیلنے کے باوجود ’ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی‘ کا ایوارڈ جیتا۔ اس سے قبل صرف ۴؍ کھلاڑی ایسے گزرے ہیں جنہوں نے تمام میچز نہیں کھیلے تھےاور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن وہ سب  اپنی ٹیم کے صرف ایک ایک میچ سے باہر رہے تھے۔ 
سپر ۔۸؍ مرحلے میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں  شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم نے بلے بازی لائن اپ میں توازن لانے کے لئے دائیں ہاتھ کے بلے باز کی ضرورت محسوس کی اور سیمسن کو موقع دیا۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے اس بلے باز نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 
 
 
سنجو سیمسن نے ٹورنامنٹ کے اہم ترین مراحل میں ٹیم انڈیا کو فتوحات دلوائیں۔کوارٹر فائنل  میںویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابلِ شکست ۹۷؍ رن بنائے۔ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ۸۹؍ رنوں کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد فائنل میںنیوزی لینڈ کے خلاف۸۹؍ رن بنا کر ہندوستان کو خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ میں کل۹؍ میچ کھیلے جن میں سے سیمسن صرف ۵؍میچوں کا حصہ تھے۔ 
 
 
آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک میچ نہ کھیلنے  کے باوجود ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ بننے والے کھلاڑیوں کی فہرست اس طرح ہے: لیزا کیٹلی (آسٹریلیا)ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ ۲۰۰۰ء میں ۹؍ میںسے ۸؍میچز کھیلی تھیں۔ آسٹریلیا کی ہی کیرن رولٹن نےویمنز ون ڈے ورلڈ کپ۲۰۰۵ء میں۸؍ میں سے ۷؍میچوں میں شرکت کی تھی۔ انگلینڈ کے کیون پیٹرسن مینز ٹی ۔۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۱۰ء  میں ۷؍ سے ۶؍ میچ کھیلے تھے  جبکہ راچن رویندرا (نیوزی لینڈ)چمپئن ٹرافی ۲۰۲۵ء میں۵؍میں سے۴؍  میچ کھیلے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK