مانَو سُتھار، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، رویندر جڈیجا اور سارانش جین کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے باعث کھیل ختم ہونے تک سری لنکا کی دوسری اننگز میں ۶؍ وکٹ پر ۲۲۹؍ رنز بناکر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔
EPAPER
Updated: August 26, 2026, 10:01 PM IST | Colombo
مانَو سُتھار، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، رویندر جڈیجا اور سارانش جین کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے باعث کھیل ختم ہونے تک سری لنکا کی دوسری اننگز میں ۶؍ وکٹ پر ۲۲۹؍ رنز بناکر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔
مانَو سُتھار، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، رویندر جڈیجا اور سارانش جین کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے باعث کھیل ختم ہونے تک سری لنکا کی دوسری اننگز میں ۶؍ وکٹ پر ۲۲۹؍ رنز بناکر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ ہندوستان کو اب جیت کے لیے سری لنکا کی باقی چار وکٹ حاصل کرنا ہیں۔اس سے قبل ہندوستان نے سری لنکا کی پہلی اننگز ۲۹۰؍ رنز پر سمیٹ کر اسے فالو آن کھیلنے پر مجبور کردیا اور ۲۱۳؍ رنز کی اہم برتری حاصل کی۔ سری لنکا نے دن کا آغاز۸؍ وکٹ پر ۲۶۵؍ رنز سے کیا تھا۔ لہیرو کمارا ۱۲؍ رنز بناکر سارانش جین کا شکار ہوئے جبکہ سونال دنوشا بھی ۱۰۳؍ رنز بنانے کے بعد انہی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دنوشا نے ۱۶۲؍ گیندوں پر۸؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے۔
یہ بھی پڑھئے:لولاپالوزا انڈیا کی پانچویں ایڈیشن کے ساتھ ممبئی میں واپسی
فالو آن کھیلنے اتری سری لنکا کی دوسری اننگز کا آغاز بھی خراب رہا اور صرف ۵؍ رنز پر لہیرو اودارا ۳؍ رنز بناکر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ۱۵؍ویں اوور میں رویندر جڈیجا نے کمل مشرا کو ۳۲؍ رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔لنچ تک سری لنکا نے۲؍ وکٹ پر ۸۳؍ رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد پاتھندو سوریابندارا اور کامندو مینڈس نے اننگز سنبھالی اور دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں۔ پرسدھ کرشنا نے ۴۴؍ویں اوور میں کامندو مینڈس کو ۵۵؍ رنز پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے ۹۲؍ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ۲؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے۔
یہ بھی پڑھئے:خواتین ہاکی ورلڈ کپ: پانچویں پوزیشن کے لیے ہندوستان اور جرمنی آمنے سامنے
چائے کے وقفے تک سری لنکا نے ۳؍وکٹ پر۱۹۹؍ رنز بنائے تھے۔ وقفے کے بعد مانَو سُتھار نے دھننجیا ڈی سلوا کو ۲۳؍ اور پاتھندو سوریابندارا کو ۹۲؍ رنز پر آؤٹ کرکے ہندوستان کو دو اہم کامیابیاں دلائیں۔ بارش سے قبل سارانش جین نے نیروشن ڈکویلا کو ۶؍ رنز پر آؤٹ کرکے چھٹی وکٹ حاصل کی۔ اسٹمپس کے وقت سونال دنوشا ۶؍ اور کیشرا نوانتھا۳؍ رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ہندوستان کی جانب سے مانَو سُتھار نے دو، جبکہ محمد سراج، پرسدھ کرشنا، رویندر جڈیجا اور سارانش جین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔