ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی-۲۰؍ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے سنیچر کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گئی۔
EPAPER
Updated: May 24, 2026, 3:57 PM IST | New delhi
ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی-۲۰؍ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے سنیچر کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گئی۔
ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی-۲۰؍ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے سنیچر کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گئی۔ یہ باوقار ٹورنامنٹ ۱۲؍جون سے۵؍ جولائی تک کھیلا جائے گا۔ ٹیم ممبئی سے روانہ ہوئی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں کو شاندار الوداعیہ دیا۔ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم کو گروپ ’اے‘میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز ۱۴؍ جون کو ایجبسٹن میں پاکستان کے خلاف روایتی مقابلے سے کرے گا۔ اس کے بعد ٹیم لیڈز میں نیدرلینڈس اور مانچسٹر میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کا سامنا کرے گی جبکہ ۲۸؍جون کو لندن میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے : ’’ثاقب اور ملنگا سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں‘‘
روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ہرمن پریت کور نے ٹیم کی صلاحیتوں پر بھروسہ ظاہر کیا، ساتھ ہی دباؤ سے بچنے اور کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا’’میں یقیناً اس ٹیم کو فیورٹ قرار دوں گی۔ ہم نے جس ٹیم کا انتخاب کیا ہے، اس میں چمپئن بننے کی پوری صلاحیت ہے۔ ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اوور کانفیڈنس ۔ ٹی۔۲۰؍کرکٹ کا سیدھا سا اصول ہے کہ آپ کو میدان پر صرف اچھی کرکٹ کھیلنی ہوتی ہے۔‘‘ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز سے قبل، ہندوستان میزبان انگلینڈ کے خلاف ۳؍ میچوں کی ٹی۔۲۰؍بین الاقوامی سیریز بھی کھیلے گا جس کا پہلا میچ ۲۸؍مئی کو، دوسرا ۳۰؍مئی کو اور تیسرا میچ ۲؍جون کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۔۲۰؍سیریز میں چار ایک سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے
یہ بھی پڑھئے : انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، جمائمہ روڈریگز، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، اروندھتی ریڈی، رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، سری چرنی، شرینکا پاٹل، بھارتی فلمالی، یاستیکا بھاٹیا (وکٹ کیپر)، نندنی شرما اور رادھا یادو۔