Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ میرا آخری عالمی کپ ہوگا: کرسٹیانو رونالڈو

Updated: July 06, 2026, 12:04 PM IST | New York

پرتگال کے اسٹار نے کہاکہ یہ میرا آخری عالمی کپ ہوگا، لیکن امید ہے کہ اسپین کے خلاف میچ میرا آخری میچ نہیں ہوگا۔ وہ دن ضرور آئے گا جب میں بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لوں گا۔

Ronaldo.Photo:X
رونالڈو۔تصویر:ایکس

 پرتگال کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اتوار کو کہا کہ یہ ان کا آخری عالمی کپ ہوگا۔ پیر کو ٹیکساس کے ارلنگٹن میں ہونے والے راؤنڈ آف ۱۶؍کے مقابلے میں پرتگال کے اسپین کے ساتھ ہونے والے میچ سے پہلے رونالڈو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ان کا آخری عالمی کپ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ: ۵؍مرتبہ کا عالمی چیمپئن برازیل عالمی کپ سے باہر

 رونالڈو نے کہا’’بات یہ ہے کہ اس کا جتنا ہو سکے اتنا لطف اٹھانا ہے۔ یہ میرا آخری عالمی کپ ہوگا، لیکن امید ہے کہ اسپین کے خلاف  میچ میرا آخری میچ نہیں ہوگا۔ وہ دن ضرور آئے گا جب میں بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لوں گا۔ لیکن میں سچ کہوں گا۔ کل جو بھی ہو، کرسٹیانو بالکل صاف ذہن کے ساتھ فٹ بال چھوڑے گا، سو فیصد نہیں، بلکہ ۱۰۰۰؍ فیصد کیونکہ میں نے فٹ بال کو اپنا سب کچھ دے دیا ہے۔ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے، میری زندگی اچھی ہے، لیکن بات جنون کی ہے۔ میں فٹ بال اس لیے کھیلتا ہوں کیونکہ مجھے اس سے محبت ہے... آپ کو ہر دن کا لطف اٹھانا چاہیے۔ اور میں نے اس عالمی کپ میں تین گول کیے ہیں، میں کچھ برا نہیں کر رہا ہوں، ہے نا۔‘‘
اس ٹورنامنٹ میں اپنے تجربے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’یہ شاندار رہا ہے۔ یہ میدان سے باہر ہے... لوگوں کے جنون کی وجہ سے وہ اس عالمی کپ ہے جسے میں سب سے زیادہ یاد رکھوں گا۔ اس بار تو یہ اور بھی زیادہ ہے، پتہ نہیں کیوں۔ جذباتی طور پر یہ سب سے اچھا رہا ہے۔ میں نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مراکش اب چونکانے والی ٹیم نہیں، ورلڈ کپ کی دعویدار ہے: ہیڈ کوچ اوہبی


۴۱؍سالہ رونالڈو اس ٹورنامنٹ کے چھ ایڈیشنز میں کھیل چکے ہیں۲۰۰۶ء، ۲۰۱۰ء، ۲۰۱۴ء، ۲۰۱۸ء، ۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۶ء  وہ گروپ مرحلے میں ازبکستان کے خلاف گول کرنے کے ساتھ ہی چھ عالمی کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ رونالڈو نے گروپ اسٹیج میں ازبکستان کے خلاف دو گول کیے، اور پھر راؤنڈ آف ۳۲؍ میں کروشیا کے خلاف پینالٹی سے گول داغا، جو عالمی کپ کے ناک آؤٹ میچ میں ان کا پہلا گول تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK