Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈورنڈ کپ میں ٹائیگر شروف ممبے ایف سی کے لیے کھیل سکتے ہیں: رپورٹ

Updated: July 28, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارٹائیگرشروف کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ایشیا کے قدیم ترین فٹبال ٹورنامنٹ ڈورنڈ کے۱۳۵؍ویں ایڈیشن میں ممبے ایف سی (Mumbay FC) کی جانب سے میدان میں اتر سکتے ہیں۔

Tiger Shroff. Photo: Insta
ٹائیگر شروف۔ تصویر: انسٹا

  بالی ووڈ اداکارٹائیگرشروف   کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ایشیا کے قدیم ترین فٹبال ٹورنامنٹ ڈورنڈ   کے۱۳۵؍ویں ایڈیشن میں ممبے ایف سی  (Mumbay FC) کی جانب سے میدان میں اتر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کو ممبے ایف سی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ باقاعدہ ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ وہ گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ کلب، جس کی ملکیت کاروباری شخصیت  علی احمد کے پاس ہے، ۳۰؍ جولائی کو گروپ میچز کے لیے شیلانگ روانہ ہوگا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Football Counter (@footballcounter)


کلب کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر  زوہیب خان  نے  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر شروف کا رجسٹریشن مکمل ہو چکا ہے اور ان کی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق، ٹائیگر جیسی بڑی شخصیت کی موجودگی کے باعث چھوٹے شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہوگی، کیونکہ مداحوں کا ہجوم صورتحال کو بے قابو بنا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں معمولی واقعہ بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے، اسی لیے تمام انتظامات احتیاط سے کیے جا رہے ہیں۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو ٹائیگر شروف یقینی طور پر ٹیم کے ایک میچ میں شرکت کریں گے۔
ٹائیگر شروف ۲۰۲۴ء میں ممبے ایف سی کے افتتاح کے بعد سے کلب کے  برانڈ ایمبیسیڈر  بھی ہیں۔ دسمبر۲۰۲۵ء میں کلب کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو میں انہیں ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ ممبے ایف سی نے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ کلب لیگ کا پہلا ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹیم گزشتہ سیزن آئی لیگ ۳؍ میں تیسرے نمبر پر رہی، جس کی بدولت اس نے پہلی بار ڈورنڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

یہ بھی پڑھئے:سارانش جین کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں موقع ملا، جڈیجا اور بمراہ کی واپسی


گروپ ای میں ممبے ایف سی کا مقابلہ شیلانگ لاجونگ ایف سی ،نونگ کیش کلچرل اسپورٹس کلب اور لانگسننگ  ایف سی سے ہوگا۔ گروپ مرحلے کے تمام میچ شیلانگ میں کھیلے جائیں گے۔اگر ٹائیگر شروف میدان میں اترتے ہیں تو وہ ہندوستانی فلمی دنیا کی ان شخصیات میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے ہندوستانی  فٹبال سے عملی وابستگی اختیار کی ہے۔ اس سے قبل اداکارجان ابراہم کی ٹیم نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ ایف سی  گزشتہ دو سیزن میں ڈورنڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:گلاسگو کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں ستار نواز رشبھ رکھیرام شرما کا پرفارمنس


۱۹۸۸ء میں  سر مورٹیمر ڈورنڈ  کی جانب سے شملہ میں قائم کیا گیا ڈورنڈ کپ ایشیا کا قدیم ترین اور دنیا کا تیسرا قدیم ترین فٹبال ٹورنامنٹ ہے، جو ابتدا میں برطانوی فوجیوں کے لیے منعقد کیا جاتا تھا، تاہم بعد میں یہ بھارت کے اہم قومی فٹبال مقابلوں میں شامل ہو گیا۔ اداکاری کے محاذ پر ٹائیگر شروف آخری فلم ’’باغی ۴‘ ‘ تھی  جس میں ان کے ساتھ  سنجے دت، سونم باجوا، شریاس تلپڑے، اوپیندر لیمائے، سوربھ سچدیوا  اورنکہت خان  نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK