Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل میں ویبھو سوریا ونشی کا تاریخی دھماکہ

Updated: June 01, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai

نوجوان نے ایک ہی سیزن میں اورنج کیپ، ایم وی پی اور ایمرجنگ پلیئر ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

Vaibhav Suryavanshi.Photo:X
ویبھوسوریا ونشی۔ تصویر:ایکس

 انڈین پریمیئر لیگ  ۲۰۲۶ء میں راجستھان رائلز کے نوجوان اوپننگ بلے باز ویبھو سوریا ونشی نے کرکٹ کی تاریخ بدل دی۔ انہیں اس سیزن کا موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں سوریا ونشی یہ دونوں باوقار ایوارڈز ایک ساتھ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ۱۶؍ میچوں میں ۷۷۶؍ رنز بنا کر انہوں نے اورنج کیپ بھی اپنے نام کی۔


اتوار کی رات احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں سوریا ونشی کو ان اعزازات سے نوازا گیا۔
ٹورنامنٹ میں راجستھان رائلز کو پلے آف تک پہنچانے میں سوریا ونشی نے اپنے بلے سے تباہی مچا دی تھی۔  انہوں نے ایک سیزن میں کرس گیل (۵۹؍ چھکے) کے سب سے زیادہ چھکوں کے تاریخی ریکارڈ کو پاش پاش کر دیا۔سوریا ونشی نے پورے ٹورنامنٹ میں ۳۰ء۲۳۷؍کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے ۷۲؍ چھکے لگائے اور اس طرح ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ریلائنس گروپ نے ایک لاکھ سے زیادہ نئی بھرتیاں کیں


 سوریا ونشی کی اس جادوئی کارکردگی کی بدولت راجستھان رائلز پلے آف میں پہنچی تھی، تاہم نیو چنڈی گڑھ میں کھیلے گئے کوالیفائر-۲؍ میں انہیں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اورنج کیپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر گجرات ٹائٹنز کے کپتان  سبھ من گل رہے جنہوں نے ۷۳۲؍ رنز بنائے۔
پرپل کیپ کی دوڑ میں کگیسو ربادا سب سے آگے رہے، جنہوں نے ۱۷؍ میچوں میں ۲۹؍ وکٹ حاصل کیں۔ فائنل میں بھونیشور کمار نے دو وکٹیں لے کر عارضی طور پر پرپل کیپ اپنے نام کر لی تھی، تاہم ربادا نے دوسری اننگز میں پڈیکل کو آؤٹ کر کے دوبارہ سبقت حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھئے:’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ڈیوڈ دھون کی آخری فلم ہوگی: کرن جوہر


بھونیشور کمار نے۱۶؍ میچوں میں ۲۸؍ وکٹ حاصل کئے ، جو کسی ہندوستانی گیند باز کی جانب سے ایک سیزن میں مشترکہ طور پر دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل ہرشل پٹیل نے ۲۰۲۱ء میں ۳۲؍ اور محمد سمیع  نے  ۲۰۲۳ءمیں ۲۸؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ربادا نے اپنے کریئر میں دوسری مرتبہ پرپل کیپ جیتی اور وہ ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جن میں ڈیون بریوو، بھونیشور کمار اور ہرشل پٹیل پہلے ہی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK