اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ ۷۵؍رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے گجرات ٹائٹنز کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسرا آئی پی ایل خطاب اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 12:49 AM IST | Ahmedabad
اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ ۷۵؍رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے گجرات ٹائٹنز کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسرا آئی پی ایل خطاب اپنے نام کر لیا۔
اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ ۷۵؍رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے گجرات ٹائٹنز کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسرا آئی پی ایل خطاب اپنے نام کر لیا۔ کوہلی نے ۱۸؍ویں اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو خطاب جتایا۔ اس جیت کے ساتھ آر سی بی ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے بعد وہ صرف تیسری ٹیم بن گئی ہے جس نے مسلسل دو مرتبہ خطاب جیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ گجرات ٹائٹنز نے آر سی بی کے سامنے صرف ۱۵۶؍رنز کا ہدف رکھا تھا، جس سے یہ محسوس ہونے لگا تھا کہ آر سی بی آسانی سے مقابلہ اپنے نام کر لے گی۔ اگرچہ گجرات کی بولنگ مضبوط تھی اور ایک سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن پاور پلے میں ہی آر سی بی نے ۷۰؍ رنز بنا کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔
Ee Sala Nu Cup Namdu! ❤️🔥🏆
— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) May 31, 2026
Welcome to the RCB Era, ladies and gentlemen! 😎
You waited, you believed and you stayed… this one’s for you again, 12th Man Army! 🥹❤️#PlayBold #ನಮ್ಮRCB #IPL2026 pic.twitter.com/04qxW21j9q
۱۵۶؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کے لیے وینکٹیش ایّر اور وراٹ کوہلی نے پہلے وکٹ کے لیے ۶۲؍ رنز جوڑ کر عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پانچویں اوور میں محمد سراج نے وینکٹیش ایّر کو آؤٹ کر کے گجرات ٹائٹنز کو پہلی کامیابی دلائی۔ وینکٹیش نے۱۶؍ گیندوں پر چار چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ۳۲؍رنز بنائے۔ اگلے اوور میں کگیسو ربادا نے دیودت پڈیکل (ایک) کو آؤٹ کر کے آر سی بی کو دوسرا جھٹکا دیا۔
اس کے بعد نویں اوور میں راشد خان نے کپتان رجت پاٹیدار (۱۵) اور کرونال پانڈیا (ایک) کو پویلین بھیج دیا۔۱۴؍ویں اوور کی آخری گیند پر ارشد خان نے ٹم ڈیوڈ کو آؤٹ کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے ۱۷؍ گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے۲۴؍ رنز بنائے۔ آر سی بی نے ۱۸؍ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۱؍ رنز بنا کر پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔
— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) May 31, 2026
اسی جیت کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کے بعد مسلسل دو بار خطاب جیتنے والی آر سی بی تیسری ٹیم بن گئی، جبکہ گجرات ٹائٹنز کو ایک بار پھر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جوش ہیزل ووڈ کے نام ایک اور فائنل جیت درج ہوئی اور وہ اب تک ٹی ۲۰؍ میں کوئی فائنل نہیں ہارے ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سراج، کگیسو ربادا اور ارشد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل اتوارکو یہاں واشنگٹن سندر (ناٹ آؤٹ ۵۰)، نشانت سندھو (۲۰) اور جوس بٹلر (۱۹) کی مزاحمتی اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے فائنل مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف ۸؍ وکٹوں پر۱۵۵؍ رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ: اسرائیل نے عید الاضحیٰ کے دنوں میں ۲۶؍ فلسطینی شہید کئے: اقوام متحدہ
رائل چیلنجرز بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کپتان شبھ من گل اور سائی سدرشن نے پہلے وکٹ کے لیے ۲۲؍ رنز جوڑے۔ تیسرے اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے شبھ من گل (۱۰؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا، جبکہ اگلے اوور میں بھونیشور کمار نے سائی سدرشن (۱۲؍رن) کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد آر سی بی کی بولنگ کے سامنے گجرات کے بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔
یہ بھی پڑھئے:اسٹار ایتھلیٹ پوجا سنگھ نے ہائی جمپ کا قومی ریکارڈ توڑ کرگولڈ میڈل حاصل کیا
نشانت سندھو نے ۲۰، جوس بٹلر نے۱۹؍ اور راہل تیوتیا نے سات رنز بنائے۔ ارشد خان نے اپنی ۱۵؍ رنز کی اننگز میں دو چھکے لگائے۔ ۱۹؍ویں اوور میں بھونیشور کمار نے جیسن ہولڈر (سات) کو آؤٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی، جبکہ راشد خان (سات) آٹھویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ گجرات ٹائٹنز نے مقررہ ۲۰؍اوورز میں ۸؍ وکٹوں پر۱۵۵؍ رنز بنائے۔ واشنگٹن سندر نے ۳۷؍ گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۵۰؍ رنز اسکور کیے۔ آر سی بی کی جانب سے رسخ سلام نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھونیشور کمار اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرونال پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔