• Sat, 08 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن کی فلم ’’دے دے پیار دے ۲‘‘ کو بغیر کسی ترمیم کے سینسر بورڈ کا سرٹیفکیٹ

Updated: November 08, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

اجے دیوگن اور راکول پریت سنگھ کی فلم ’’دے دے پیار دے ۲‘‘ کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے ۱۳؍ یو اے پلس سرٹیفکیٹ کے ساتھ منظوری دے دی ہے۔ فلم میں کوئی بھی سین حذف نہیں کیا گیا، اور اس کا کل دورانیہ ۲؍ گھنٹے ۲۷؍ منٹ ۱۰؍ سیکنڈ ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’’دے دے پیار دے ۲‘‘ کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی جانب سے ۱۳؍ پلس یو اے سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلم کو کسی بھی قسم کی کٹوتی کے بغیر منظور کر لیا گیا ہے۔ فلم کا دورانیہ ۲؍ گھنٹے ۲۷؍ منٹ ۱۰؍ سیکنڈ ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۲۰۲۹ء کی کامیاب ’’دے دے پیار دے‘‘ کا سیکوئل ہے اور وہیں سے کہانی کو آگے بڑھاتی ہے جہاں پہلی فلم ختم ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: مائیکل جیکسن کی بایوپک ’’مائیکل‘‘ کا ٹیزر جاری، بھتیجے جعفر جیکسن مرکزی کردار میں

فلم میں آشیش (اجے دیوگن) اور عائشہ (راکول پریت سنگھ) کی محبت کی کہانی آگے بڑھتی ہے۔ اب آشیش عائشہ کے والدین سے شادی کیلئے ہاتھ مانگنے پہنچتا ہے۔ ابتدائی طور پر عائشہ کے والدین جدید سوچ کا مظاہرہ کرتے ہیں، لیکن آشیش سے ملاقات کے بعد انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ ان کی عمر کے برابر ہے، جس کے بعد دلچسپ اور مزاحیہ حالات جنم لیتے ہیں۔ ٹریلر میں عائشہ کی عمر کے ایک نوجوان اور خوبصورت لڑکے کو بھی متعارف کرایا گیا ہے، جسے عائشہ کے والدین نے آشیش سے رشتہ ختم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت عائشہ کی زندگی میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ بگ باس ۱۹‘‘ کے دورانیہ میں توسیع کی افواہیں دم توڑ گئیں، فائنل ۷؍ دسمبر کو

فلم کی ہدایتکاری انشول شرما نے کی ہے جبکہ کہانی اور پروڈکشن کی نگرانی لو راج پر سرما کے زیرِ اہتمام ہوئی ہے۔ مرکزی کرداروں میں اجے دیوگن اور راکول پریت سنگھ شامل ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں آر مادھون، گوتمی کپور، جاوید جعفری، اور میزان جعفری شامل ہیں۔اس ضمن میں اپنے ایک انٹرویو میں آر مادھون نے اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’سیٹ پر، اجے سر کے ساتھ کام کرتے ہوئے مقابلے کا احساس نہیں ہوتا۔ ہمارا مقصد صرف کردار اور فلم کیلئےبہترین کارکردگی دینا ہوتا ہے۔ اگر آپ غیر محفوظ محسوس کریں تو وہ فلم کیلئے نقصان دہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اجے سر کے ساتھ کام کرتے ہوئے آزادی اور سکون کا ایک ناقابلِ یقین احساس ہوتا ہے۔ وہ سیٹ پر ماحول کو اتنا آرام دہ بنا دیتے ہیں کہ ہم اپنی اداکاری کو اسکرپٹ سے آگے لے جا سکتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:اوشا اتھپ مشرقی لباس میں مغربی انداز کے گیت گاتی ہیں

رومانوی کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور ’’دے دے پیار دے ۲‘‘ ۱۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم شائقین کو ایک بار پھر اجے دیوگن کے منفرد انداز اور مزاح سے بھرپور کہانی کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK