اسپینش فٹ بال لیگ لا لیگا میں ایف سی بارسلونا نے میورکا کے خلاف ۰۔۳؍گول کی یکطرفہ فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ریئل میڈرڈ کے خلاف ۴؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث لیگ کے کئی اہم میچز ملتوی کرنے پڑے۔
EPAPER
Updated: February 08, 2026, 5:07 PM IST | Barcelona
اسپینش فٹ بال لیگ لا لیگا میں ایف سی بارسلونا نے میورکا کے خلاف ۰۔۳؍گول کی یکطرفہ فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ریئل میڈرڈ کے خلاف ۴؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث لیگ کے کئی اہم میچز ملتوی کرنے پڑے۔
اسپینش فٹ بال لیگ لا لیگا میں ایف سی بارسلونا نے میورکا کے خلاف ۰۔۳؍گول کی یکطرفہ فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ریئل میڈرڈ کے خلاف ۴؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث لیگ کے کئی اہم میچز ملتوی کرنے پڑے۔
میچ کے آغاز میں میورکا کے ویدات موریقی نے گول کرنے کا بہترین موقع ضائع کیا، جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا۔۲۸؍ ویں منٹ میں اسٹار اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی نے گیند کو جال میں ڈال کر بارسلونا کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں لامین یمال نے باکس کے باہر سے ایک طاقتور شاٹ کے ذریعے اسکور۰۔۲؍ گول کر دیا جبکہ مارک برنال نے انفرادی کوشش کے ذریعے تیسرا گول اسکور کر کے ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔
ریئل سوسائیداد نے بھی اپنا عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے ایلچی کو ۱۔۳؍گول سے شکست دی۔ لوکا سوسیک اور میکل اویارزابل نے ٹیم کے لیے ابتدائی گول اسکور کیے۔ اگرچہ آندرے سلوا نے ایلچی کے لیے ایک گول واپس کیا، لیکن میچ کے اختتامی لمحات میں اوسکارسن نے تیسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ رایو ویلیکانو اور ریئل اوویڈو کا میچ اسٹیڈیم کی گراؤنڈ کی خراب صورتحال اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیشِ نظر میچ شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل ملتوی کر دیا گیا۔ سیویا بمقابلہ جیرونا بھی جنوبی اسپین میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث اس میچ کو بھی۲۴؍ گھنٹوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Let`s go for more 💥 pic.twitter.com/AosY7LLqop
— FC Barcelona (@FCBarcelona) February 8, 2026
بی سی بی صدر پاکستان پہنچے، آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے حوالے سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی اور پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف میچ کے ممکنہ بائیکاٹ کے تناظر میں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام ایک انتہائی اہم اور ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’میرے ڈھولنا ۳‘‘ کیلئے اداکار کی ٹیم اریجیت سنگھ کو سائن کرنا چاہتی تھی
ذرائع کے مطابق، بی سی بی کے سربراہ لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اہم ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں سربراہان آئی سی سی کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں مشترکہ طور پر شریک ہوں گے۔ اس دورے کو خطے میں کرکٹ کے مستقبل اور ورلڈ کپ کے شیڈول کے حوالے سے انتہائی کلیدی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ناسا کے خلا بازوں کو چاند کی مہم پر جدید ترین اسمارٹ فون لے جانے کی اجازت ہوگی
رپورٹ کے مطابق، امین الاسلام پی سی بی اور آئی سی سی کی اس ہنگامی میٹنگ میں شرکت کریں گے جہاں ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء اور بنگلہ دیش کے ہندوستان جانے سے انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ بی سی بی صدر امین الاسلام آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ممکنہ سیشنز میں شرکت کے بعد آج شام ہی ڈھاکہ کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے اس مشاورتی عمل میں دیگر رکن ممالک کے بورڈ ممبرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے تاکہ کوئی متفقہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔