• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ اور سلمان خان کے درمیان لفظی جھڑپیں

Updated: September 09, 2025, 9:16 PM IST | Mumbai

ہدایتکار ابھینوکشیپ نے سلمان خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کئی اداکاروں کے کریئر خراب کئے ہیں۔ سلمان خان نے کہا کہ ’’کریئر خراب کرنا میرے ہاتھوں میں نہیں ہے، مجھے کسی کا کریئر خراب کرنا ہوتا تو میں اپنا کریئر خراب کرلیتا۔‘‘

Salman Khan and Abhinav Kashyap. Photo: INN
سلمان خان اور ابھینو کشیپ۔ تصویر: آئی این این

’’بگ باس ۱۹‘‘ میں شہناز گل نے بھی حصہ لیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے سلمان خان کی تعریف کی کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں کئی افراد کے کریئر بنائے ہیں۔ سلمان خان نے شہناز گل کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’صرف خدا ہی کریئر بناسکتا ہے۔‘‘ مزید برآں انہوں نے خود پر عائد کردہ الزامات کے متعلق بھی بات چیت کی جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بہت سے اداکاروں کے کریئر تباہ کئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ ۲۰۲۶ء میں موبائل کمپنی لانچ کر سکتے ہیں

شہناز گل کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان، جنہوں نے انہیں ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ میں کاسٹ کیا تھا ، نے کہا کہ ’’میں نے کہاں بنائے ہیں کسی کے کریئر۔ کریئر بنانے والا تو اوپر والا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھ پر بہت سے افراد کے کریئر برباد کرنے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں لیکن یہ میرے ہاتھوں میں نہیں ہے۔ لیکن آج کل یہ کہا جارہا ہے کہ میں نے بہت سے افراد کے کریئر خراب کئے ہیں۔ میں نے کس کا کریئر خراب کیا ہے؟ اگر مجھے کسی کا کریئر خراب ہی کرنا ہوتا تو میں اپنا کریئر خراب کرتا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’وینز ڈے‘‘ سیزن ۲ کے ’’اوم شانتی اوم‘‘سے متاثر ہوکر بنانے کا دعویٰ

دبنگ کے ڈائریکٹر ابھینو کشیپ نے سلمان خان پر کیا الزام عائد کیا؟
دبنگ کے ڈائریکٹر ابھینو کشیپ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو ’’گنڈہ‘‘ قرار دیا تھا جس کے بعد انہوں نے تبصرہ کیا ہے۔ ابھینو کشیپ نے اپنے انٹرویو میں سلمان خان پر الزام عائد کیا تھا کہ ’’وہ بالی ووڈ کے اسٹار سسٹم کے باپ ہیں۔ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو گزشتہ ۵۰؍ برسوں سے بالی ووڈ پر قابض ہے۔ اگر آپ ان سے اتفاق نہیں کریں گے تو یہ آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے۔ وہ اداکاری میں دلچسپی نہیں رکھتے اور انہوں نے گزشتہ ۲۵؍ سال سے یہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے یہ عمل جاری رکھا ہے۔ یہ انتقام لینے والے لوگ ہیں۔ پورے عمل پر ان کا قبضہ ہے۔ وہ ایک فلمی شخصیت کے طور پر طاقت میں ہیں لیکن انہیں اداکاری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ سلمان بدتمیر ہے، گندہ انسان ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے: علی گونی کا گنپتی میں نعرے نہ لگانے پر تنقید کے بعد تبصرہ

ابھینو کشیپ نےیہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ انہیں سلمان خان کی وجہ سے ’’تیرے نام‘‘ سے نکال دیا گیا تھا کہا کہ ’’ میرے بھائی (انوراگ کشیپ) کے ساتھ ’’تیرے نام‘‘ میں بھی یہی ہواتھا۔ وہ کس طرح مجھے کوئی مشورہ دیتے یامیری رہنمائی کرتے۔ ’’دبنگ‘‘ سے پہلےمجھ سے کہا تھا کہ تم سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم نہیں بناؤں گے۔ انہوں نے مجھے اس کی تفصیلات نہیں بتائی تھی بس اتنا کہا تھا کہ تم سلمان کےساتھ کوئی فلم نہیں بناؤں گے۔ انہوں نے سوچا ہوگا کہ مجھ پر آسانی سے دھونس جمایا جاسکتا ہوگا ، وہ ان لوگوں کو جانتے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: این ڈی اے کے سی پی رداھا کرشنن ہندوستان کے اگلے نائب صدر جمہوریہ

ابھینو کشیپ نے مزید کہا کہ ’’انوراگ نے وہ فلم چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے ’’تیرے نام‘‘ کی اسکرپٹ تحریر کی تھی۔ بونی کپور نے ان سے بدتمیزی کی تھی جس کے بعد وہ فلم سے علاحدہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے انہیں (انوراگ کشیپ) کو کریڈیٹ بھی نہیں دیا تھا۔ میرے ساتھ بھی انہوں نے یہی کیا تھا۔ کسی بھی اچھی فلم کی بنیاد اس کی اسکرپٹ پر ہوتی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ابھینو کشیپ نے ’’دبنگ‘‘ سے اپنے ہدایتکاری کے سفر کی شروعات کی تھی جس نے ۲۰۱۰ء میں اپنی ریلیز کے بعد ۱۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ بعد ازیں انہوں نے رنبیر کپور، نیتو کپور اور رشی کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’’بے شرم‘‘ کی ہدایتکاری کی تھی جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK