Updated: July 19, 2025, 5:06 PM IST
| Mumbai
اسکارلیٹ جوہانسن اور جوناتھن بیلی کی اداکاری سے سجی فلم’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘نے ہندوستان میں ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ اس فلم نے عالمی سطح پر اب تک ۸۰۰؍ملین ڈالر کا کاروبار کر لیا ہے۔ یہ جراسک ورلڈ فرنچائز کی سب سے کم کاروبار کرنے والی فلم ہے لیکن باکس آفس پرہٹ ثابت ہورہی ہے۔
اسکارلیٹ جوہانسن اور جوناتھن بیلی کی اداکاری سے مزین فلم ’’ جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا ہے۔ گریتھ ایڈورز کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے باکس آفس پر ۱۰۰؍کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیاہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ۵۶ء ۲۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے میں ۲۵ء ۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ سائنس فکشن فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے میں ۸۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’سپرمین‘ کی ریلیز، زیک اسنائیڈر کی ’مین آف اسٹیل‘ کی ویورشپ ۲۱۸؍ فیصد بڑھ گئی
فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے یہ اعلان کیا ہے کہ یہ فلم ہندوستان میں ۱۰۰؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کر چکی ہے۔یونیورسل اسٹوڈیو انڈیا نے فلم کی اس کامیابی کا اعلان ایکس پر اپنے پوسٹ میں کیا ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’ یہ ڈائناسور معدوم ہونے سے بہت دورہیں۔ ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگومیں ریلیز کی جاچکی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سنیل شیٹی اور جیکی شراف کی سیریز ’’ہنٹر‘‘ کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’جراسک ورلڈ ری برتھ ‘‘ نے فرنچائز کی پرانی فلموںجیسے ’’جراسک ورلڈ: ڈومینین‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ۲۰۲۲ء میں اپنی ریلیز کے بعد ہندوستان میں ۸۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ یہ فلم بھی ہندوستان میں چار زبانوں جیسے انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سے فلم کے مکمل کاروبار میں انگریزی زبان میں کئے گئے کاروبار نے سب سے زیادہ شراکت داری کی تھی۔ ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ پہلی بین الاقوامی فلم بن گئی ہے جس کے ڈبٹ شدہ ہندی ورژن کا پریمیر جے پور کے راج مندر سنیما میں کیا گیا تھا جوہندوستان میں ہالی ووڈ کی فلموں کیلئے ایک اعزاز تھا۔ بین الاقوامی باکس آفس پر اسکارلیٹ جوہانسن کی فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے کے بعد ہی ۵۰۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیا ہے جبکہ فلم کا مجموعی کاروبارتقریباً ۵۲۹؍ ملین ڈالر ہوچکا ہے۔ شمالی امریکہ میں اس فلم نے ۲۳۲؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیاہے جبکہ بیرون ممالک کے بازاروں میں ۲۹۷؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی میزبان بن گئے
’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے عالمی سطح پر اپنی ریلیز کے دوسرے وی کینڈ میں ۱۰۸؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے جس میں امریکہ میں کیا گیا ۴۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار بھی شامل ہے۔چین میں اس فلم نے سب سے زیادہ یعنی ۶۲ء۷؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’’ اس فلم نے عالمی سطح پر ۸۰۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار کر لیا ہے جس کے بعد یہ سب سے کم کاروبار کرنے والی جراسک ورلڈ کی فلم بن گئی ہے لیکن یہ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہورہی ہے۔