Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن کی ’’سن آف سردار ۲‘‘ کے ٹیزر میں مکل دیو بھی نظر آئے، مداح جذباتی

Updated: June 26, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ کاٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں مکل دیو بھی نظر آئے۔یہ مکل دیو کی آخری فلم ہوگی۔ سلمان خان اور اجے دیوگن نے مکل دیو کو یاد کرتے ہوئے خراج پیش کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ادکار مکل دیو کےا چانک انتقال کے بعد لوگوں کو دھچکا لگا تھا۔ انتقال سے پہلے انہیں ایک ہفتے کیلئے اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت نازک تھی جس کے بعد وہ انتقال کرگئے۔ ان کے اہل خانہ نے بتایاکہ ان کے والدین کے انتقال کا ان پر گہرا اثر ہوا تھا اوروہ الگ تھلگ رہنے لگے تھے۔مکل دیو بالی ووڈ کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ کی تیاری کررہے تھے۔

فلم کا ٹیزر ریلیزکر دیا گیا ہے جس میں مکل دیو کو ٹونی کے کردار، اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اپنے کریئر میں مکل دیو ’’راجکمار‘‘، ’’ جے ہو‘‘، ’’سن آف سردار‘‘،’’دیوانا‘‘ اور ’’ہملاپگلہ دیوانا‘‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ’’سن آف سردار ۲‘‘ میں وہ آخری مرتبہ پردۂ سیمیں پر نظر آئیں گے جس نے ان کے مداحوں کیلئے اس فلم کو مزید خاص بنا دیا ہے۔ٹونی جیسے اپنے کرداروں کیلئے جانے والے مکل دیوکو مداح آخری مرتبہ اسکرین پر دیکھیں گے۔ 

مکل دیو کی موت کی وجہ
ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں مکل دیو کے بھائی راہل دیو نے بتایا تھا کہ ’’مکل دیو ۸؍ دنوں سے آئی سی یو میں تھے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کھانے کی خراب عادتوں کی وجہ سے ان کے بھائی کو صحت کے مسائل ہوئے تھے۔ راہل دیو نے مزید کہا کہ ’’طبی طور پر یہ کھانے کی خراب عادتوں کا نتیجہ تھا۔ گزشتہ ۴؍ سے ۵؍ دنوں سے اس نے کھانا چھوڑ دیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رتیش دیشمکھ کی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ میں ودیا بالن ہیروئن کا کردار نبھائیں گی

مکل دیو افسردہ تھے
مکل دیو کے انتقال کے بعد ان کے بھائی نے ان کی ذہنی حالت اور ڈپریشن کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ’’میرے بھائی کی صحت کے تعلق سے جو لوگ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں وہ آخری وقت میں اس کے ساتھ نہیں تھے۔ جو لوگ یہ بول رہے ہیں وہ اس کے ساتھ رابطے میں بھی نہیں تھے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ غیر صحت مند تھے لیکن اس نے میراتھان میں بھی دوڑ لگائی ہے۔ جی ہاں! اس کا وزن زیادہ ہوگیا تھا۔ ۲۰۱۹ء سے ۲۰۲۴ء کے درمیان اس سے رابطے میں کون تھا؟ کیا انہوں نے اسپتال میں اس سے ملاقات کی تھی یا اس کیلئے دعا میں شرکت کی تھی؟‘‘

یہ بھی پڑھئے: خوفزدہ ہوں کہ ہم اپنے بچوں کیلئے کیسی دنیا چھوڑ کر جارہے ہیں: علی فضل

’’سن آف سردار‘‘
ای ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وندو دارا سنگھ، جنہوں نے ’’سن آف سردار‘‘میں مکل دیو کے ساتھ کام کیا تھا، نے کہا کہ مکل دیو تنہائی سے لڑرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ انہیں کوئی بیماری تھی لیکن وہ کافی مقدار میں شراب پیتے تھے اور گٹکا بھی کھاتے تھے۔ ان کا وزن کافی زیادہ ہوگیا تھا اور وہ تنہائی سے لڑرہے تھے۔ ان کی ایک بیٹی ہے لیکن وہ بھی ان کےساتھ نہیں رہتی۔ وہ ’سن آف سردار‘ سے پردہ ٔ سیمیں پر واپس آنے والے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ اسے دیکھنے کیلئے یہاں نہیں ہوں گے۔ یہ افسوس ناک خبر ہے۔‘‘

مکل دیو کو خراج
مکل دیوکو خراج پیش کرتے ہوئے سپر اسٹارسلمان خان، جنہوں نے ۲۰۱۴ء کی فلم ’’جے ہو‘‘ میں مکل دیو کے ساتھ کام کیا تھا، نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ایک منظر شیئر کیا ہے جس میں دونوں اداکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’میرے بھائی مکل میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔ ریسٹ ان پیس۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جان ابراہم ابھیشیک شرما کی اگلی فلم ’’منکی مین‘‘ میں کلیدی کردارنبھائیں گے

اجے دیوگن نے بھی مکل دیو کو یاد کیا
اجے دیوگن نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر مکل دیو کی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے مکل دیو کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ان کی موت بہت جلدی اور اچانک ہوگئی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’مجھے اب بھی یقین کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مکل کی موت اچانک ہوگئی۔ آپ کے پاس مشکل دنوں میں بھی چیزوں کو آسان بنانے کا راستہ ہوتا ہے۔ اوم شانتی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK