Updated: September 02, 2025, 9:59 PM IST
| Mumbai
پنجاب میں سیلابی صورتحال کے دوران پنجابی گلوکاروں اور اداکاروں نے ریاست کا تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پنجاب کے ۱۰؍گاؤں جبکہ ایمی ورک نے ۲۰۰؍ خاندانوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرن اوجلا، اندرجیت کور اور دیگر فنکاروں نے بھی راحت رسانی کے کام میں تعاون کیا ہے۔
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این
پنجاب دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ یکم اگست ۲۰۲۵ء سے اب تک پنجاب کے ۱۲؍ اضلاع سیلاب کی زد میں آچکے ہیں جس کے نتیجے میں ۲۹؍ افراد کے جاں بحق جبکہ ۴۶ء۲؍ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ اس درمیان پنجابی فنکاروں نے مدد کیلئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پربھاس اور دپیکا پڈوکون کی ’’کالکی ۲‘‘ ۲؍ یا ۳؍ سال بعد بنائی جائے گی
ایمی ورک نے شیئر کیا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم سے سیلاب سے متاثرہ ۲۰۰؍ خاندانوں کا تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمی ورک نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اپنے لوگوں کو چھت کے بغیر دیکھنا میرے لئے تباہ کن ہے۔ ہم نے استحکام برقرار رکھنے کی اپنی چھوٹی سی کوشش کے طور پر پنجاب کے ۲۰۰؍ خاندانوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے سیلاب کے نتیجے میں اپنا سب کچھ گنوا دیا۔ یہ کسی کو شیلٹر نہیں بلکہ امید، شناخت اور دوبارہ آباد ہونے کی مضبوطی فراہم کرنے کے مترادف ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہارر کامیڈی فلم `’پولیس اسٹیشن میں بھوت ‘کی شوٹنگ کا آغاز
دلجیت دوسانجھ، سونو سود اور دیگر نے راحت رسانی کی کوششوں میں تعاون کیا
گلوکار دلجیت دوسانجھ نے این جی اوز اور مقامی حکام کے اشتراک سے گرداس پور اور امرتسر کے ۱۰؍ گاؤں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی ٹیم نے بتایا ہے کہ وہ فوری راحت، جن میں غذا، پانی اور طبی امداد شامل ہیں، فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیلابی پانی کم ہونے کے بعد بازآبادکاری اور طویل مدتی بحال کے کام کی شروعات کی جائے گی۔ ایک ساتھ ہم سب کچھ کر لیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دلجیت دوسانجھ اب نو انٹری۲؍ میں نظر نہیں آئیں گے
سونم باجوا نے بھی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ اظہار تعاون کیا
اداکارہ سونم باجوا نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پنجاب کے لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ان مشکل حالات میں میرا دل پنجاب اور سیلاب سے متاثرہ دیگر افراد کے ساتھ ہے۔ پنجاب سے آنے والی کہانیاں اور تصویریں واقعی دل دہلا دینے والی ہیں لیکن اتحاد اور یگانت کے جذبے نے ہمیں متحد کر رکھا ہے۔ میں نے امدادی اداروں کو عطیہ کر کے اور جائے وقوع پر راحت رسانی کی ٹیموں کے ساتھ کام کر کے اپنا فرض نبھایا ہے اور میری دوسروں سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل ہے۔ آپ کا ہر تعاون کسی کی زندگی میں تبدیلی لاسکتا ہے۔ آیئے اور ان مشکل حالات میں پنجاب کے ساتھ کھڑے رہئے۔‘‘
سونوسود نے پنجاب کے متاثرہ طبقات کی مدد کا عہد کیا
سونو سود نے بھی پنجاب کے متاثرہ طبقات کی مدد کرنے کا عہد کیا ہے۔ سونو سود نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آپ سب کے تعاون سے ہم ہر شخص کو اس کے پیروں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔ پنجاب میری روح ہے۔ اگر اس کی وجہ سے ہر چیز چھن بھی جاتی ہے تومیں مایوس نہیں ہوں گا۔ ہم پنجابی ہیں اور ہارنہیں مانتے۔‘‘

بادشاہ نے کہا ’’پنجاب درد وتکلیف سے گزر رہا ہے‘‘
گلوکار بادشاہ نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’پنجاب دکھ تکلیف سے گزر رہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ہونے والا نقصان ہمارے گمان سے بھی زیادہ ہے، یہ حال نہیں مستقبل کا معاملہ ہے۔ یہ سنگین ہے اور ہم عبوری راحت سے اسے روک نہیں سکتے ہیں۔ ہم نے پنجابیوں کی بازآبادکاری اور بحالی سے شروعات کی ہے ۔ ہم صرف مستقبل مزاجی اور مجموعی جدوجہد کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پنجاب کے ساتھ کھڑے رہئے۔‘‘