• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کرش ۴‘‘ ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی

Updated: September 09, 2025, 6:09 PM IST | Mumbai

راکیش روشن نے کہا کہ ’’کرش ۴‘‘ کو ۲۰۲۷ء میں ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ ’’کرش فرنچائز‘‘ کی چوتھی فلم ہوگی جس کی ہدایتکاری راکیش روشن کریں گے۔ علاوہ ازیں یہ راکیش روشن اور وائے آر ایف کے درمیان پہلا اشتراک ہوگی۔

Rakesh Roshan and Hrithik Roshan. Photo: INN
راکیش روشن اور رتیک روشن۔ تصویرـ: آئی این این

راکیش روشن نے ’’کرش ۴‘‘ کی کرسی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرنے کے بعد کہا تھا کہ رتیک روشن فلم کی ہدایتکاری کریں گے اور اس میں کلیدی کردار نبھائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وینس فلم فیسٹیول: ایوارڈ خطاب میں انوپرنا رائے کا فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی

راکیش روشن نے ’’کرش ۴‘‘ کی تفصیلات شیئر کیں
بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ اپنی گفتگو میں راکیش روشن نے ’’کرش ۴‘‘ کی تفصیلات شیئر کیں۔ راکیش روشن نے کہا کہ فلم کی اسکرپٹ ان کی اولین ترجیح ہے جسے وہ جلد ہی مکمل کر لیں گے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اسکرپٹ کو مکمل ہونے میں وقت نہیں لگے گا لیکن حقیقی دباؤ فلم کے بجٹ کاہے۔ ہمیں یہ آئیڈیا ہے کہ فلم کیلئے کتنا بجٹ درکار ہوگا اسی لئے ہم فلم کی شروعات کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے ’’بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا، ’’بازی گر‘‘ کی یاد تازہ کی

راکیش روشن نے فلم کے شیڈول کےتعلق سے کہا کہ ’’پورے جوش و خروش کے ساتھ فلم پر کام کیا جارہا ہے۔ ہم اگلے سال کے درمیان میں فلم کی شوٹنگ کی شروعات کریں گے ایسا اس لئے کیونکہ فلم کا پری پروڈکشن کافی بڑا ہے۔ اسی لئے فلم کی شوٹنگ کی شروعات ہونے سے قبل ہمیں کافی تیاری کرنی ہے۔‘‘ راکیش روشن نے کہا کہ وہ فلم کو ۲۰۲۷ء میں ریلیز کرنےپر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: فلموں میں واپسی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں: الیانا ڈی کروز

’’کرش ۴‘‘ کے بارے میں
’’کرش ۴‘‘،’’کوئی مل گیا‘‘، ’’کرش ۲‘‘ اور ’’کرش ۳‘‘ کے بعد فرنچائز کی اگلی فلم ہوگی جس میں رتیک روشن اور پرینکا چوپڑہ کلیدی کردار نبھائیں گے۔ اس فلم کو ٹائم ٹریول پر بنایا جائے گاجس میںجادو کو بھی شامل کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’کرش ۴‘‘ کو یش راج فلمز (وائے آر ایف) کے ذریعے پروڈیوس کیا جائے گا۔ یہ وائے آر ایف اور راکیش روشن کے درمیان پہلا اشتراک ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK