ٹا ٹا پلے نے وارنر برادرز ڈسکوری کے اشتراک سے ’’کارٹون نیٹ ورک فارایور‘‘ کے نام سے نئی سروس متعارف کرائی ہے جس میں پرانے مشہور کارٹون دوبارہ دکھائے جائیں گے۔ یہ سروس انگریزی اور ہندی زبانوں میں ۲۴؍ گھنٹے ٹی وی اور موبائل ایپ پر دستیاب ہوگی۔
EPAPER
Updated: September 16, 2025, 6:04 PM IST | New Delhi
ٹا ٹا پلے نے وارنر برادرز ڈسکوری کے اشتراک سے ’’کارٹون نیٹ ورک فارایور‘‘ کے نام سے نئی سروس متعارف کرائی ہے جس میں پرانے مشہور کارٹون دوبارہ دکھائے جائیں گے۔ یہ سروس انگریزی اور ہندی زبانوں میں ۲۴؍ گھنٹے ٹی وی اور موبائل ایپ پر دستیاب ہوگی۔
ٹا ٹا پلے (Tata Play)، جو ایک ڈائریکٹ ٹو ہوم (DTH) اور کنٹینٹ ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم ہے، نے ’’کارٹون نیٹ ورک فارایور‘‘ کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک خصوصی سروس ہے جس میں کارٹون نیٹ ورک کے مشہور و مقبول اینیمیٹڈ شوز دوبارہ پیش کئے جائیں گے۔ وارنر برادرز ڈسکوری (Warner Bros. Discovery) کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی یہ سروس ۲۴ ؍گھنٹے انگریزی اور ہندی زبانوں میں دستیاب ہوگی۔
اینیمیٹڈ کلاسکس کی لائن اپ
اس پروگرامنگ میں دنیا بھر کے مشہور کارٹون شامل ہیں جیسے:
ٹام اینڈ جیری، اسکووبی ڈو، ڈیکسٹرز لیبارٹری، پاورپف گرلز، ایڈ، ایڈ اینڈ ایڈی، کوڈ نیم: کڈز نیکسٹ ڈور، اس کے علاوہ ڈی سی کے اینیمیٹڈ شوز بھی شامل ہوں گے جیسے: بیٹ مین، سپر مین، جسٹس لیگ اور گرین لینٹرن۔
ٹا ٹا پلے کے چیف کمرشل اینڈ کنٹینٹ آفیسرپلاوی پوری نے کہا:’’ٹاٹا پلے کو بے حد خوشی ہے کہ وہ ان لازوال کلاسکس کو واپس لا رہا ہے جو کئی نسلوں کے بچپن کا لازمی حصہ رہے ہیں۔ کارٹون نیٹ ورک کے ان مشہور کرداروں کی واپسی ہماری ویلیو ایڈڈ سروسز کو مزید تقویت دیتی ہے اور ناظرین کو مزید متنوع مواد فراہم کرتی ہے۔ چاہے اپنی پسندیدہ یادوں کو تازہ کرنا ہو یا نئی نسل کو ان سے متعارف کرانا ہو، ’کارٹون نیٹ ورک فارایور‘ ہر گھر کیلئے کچھ نہ کچھ خاص رکھتا ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: ناقدین نے عبیرگلال کو بدترین رومانوی ڈرامہ فلم قرار دیا
ہر پلیٹ فارم پر دستیابی
یہ سروس بغیر اشتہار کے دستیاب ہوگی اور ناظرین اسے ٹا ٹا پلے کے ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارم کے ساتھ ٹا ٹا پلے موبائل ایپلی کیشن پر بھی دیکھ سکیں گے۔ اس طرح صارفین نہ صرف ٹی وی پر بلکہ دورانِ سفر بھی کارٹون دیکھ سکیں گے۔ اس لانچ کے ساتھ ہی ٹیٹا پلےنے اپنی ویلیو ایڈڈ سروسیز کی فہرست میں مزید اضافہ کیا ہے جو پہلے ہی ۵۰ ؍سے زائد زمرہ جات پر مشتمل ہیں، جن میں تفریح، بچوں کے شوز، لرننگ، علاقائی اور مذہبی مواد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: شاہد کپور کی آنے والی فلم `’او رومیو‘ کی پہلی جھلک ریلیز
ارجن نہوار، مینیجنگ ڈائریکٹر، ساؤتھ ایشیا، وارنر برادرز ڈسکوری نے کہا:’’وارنر برادرز ڈسکوری میں ہم ہمیشہ شائقین کو ان کے پسندیدہ کرداروں کے قریب لانے کی کوشش کرتے ہیں اور ’کارٹون نیٹ ورک فارایور‘ ایک نیا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی کارٹون نیٹ ورک کے مشہور آئی پیز کو دوبارہ دریافت کر سکتا ہے اور بچپن کی یادوں کی خوشی کو دوبارہ جی سکتا ہے۔ چاہے یہ ٹام اینڈ جیری، سامورائی جیک یا پاورپف گرلز کی دنیا ہو، یہ اقدام دراصل کارٹون نیٹ ورک کے جادو کو وقت سے ماورا، سب کیلئے قابل رسائی اور ہمیشہ کیلئے زندہ رکھنے کے بارے میں ہے۔