Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’وِواہ‘‘ کے سیکویل میں ویدانگ رائنا مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں

Updated: August 14, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

سورج برجاٹیہ نے اپنی فلم ’’وواہ‘‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہےجس میں وہ ویدانگ رائنا کو کلیدی کردار کیلئے کاسٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ’’وِواہ‘‘ میں شاہد کپور اور امرتا راؤ نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سورج برجاٹیہ شروری اور آیوشمان کھرانہ کواپنی فلم کیلئے کاسٹ کرنے کے بعد اب اپنی اگلی فلم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ سورج برجاٹیہ سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سورج برجاٹیہ نے اپنی چند کلٹ کلاسیک فلموں کو جمع کرک کے انہیںجدید فلموں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر ۱۲؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی

انسائیڈر کے مطابق ’’آیوشمان کھرانہ کو پریم کے طور پر کاسٹ کرنے کے بعد سورج برجاٹیہ نے اپنی کلٹ کلاسیک فلم ’’وواہ‘‘ کو جدید ورژن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ’وواہ‘ کی حقیقی فلم میں امرتا راؤ اور شاہد کپورنے کلیدی کردارنبھایا تھا اور اب ویدانگ رائنا فلم میں کلیدی کردار نبھائیں گے۔‘‘ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’سورج برجاٹیہ نے ویدانگ رائنا سے رابطہ کیا ہے لیکن انہوں نےاب تک کردار کو قبول کرنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔‘‘ قبل ازیں خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے آیوشمان کھرانہ کی اداکاری سے سجی فلم کی شوٹنگ کی شروعات کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے سورج برجاٹیہ نے بتایا تھا کہ ’’ کسی بھی فلم کی شوٹنگ کی شروعات کرنے سے قبل مجھے خوف محسوس ہوتا ہے۔ یہ خوف تب سے ہے جب میں نے اپنی پہلی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ بنائی تھی۔ تب بھی مجھے یہی خوف تھا۔ بطور فلمساز مجھے یہ خوف نہیں ہوتا کہ میری فلم باکس آفس پر کتنا کاروبار کرے گی لیکن یہ خوف ہوتا ہے کہ آپ اس سوچ اور اس منظر سے جڑ سکیں گے یا نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’وار ۲‘‘ میں شاہ رخ اور سلمان نہیں بلکہ بوبی دیول مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے

سورج برجاٹیہ نے مزید کہا کہ ’’چاہے وہ فلم ہو یا کوئی شو ہر کسی کو یہ محسوس ہونا چاہئے کہ اس نے جو بنایا ہے ایمانداری سے بنایا ہے۔ یہ جعلی نہیں ہے۔ یہی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ میں وہ بنانا چاہتا ہوں جو میں جانتا ہوں۔ہر طرح کی فلمیں بنانا اہم ہے لیکن خاندانی فلمیں بنانا سب سے زیادہ اہم ہے۔‘‘

کچھ ویدانگ رائنا کے بارے میں
ویدانگ رائناآخری مرتبہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’جگرا‘‘ میںنظر آئےتھے جس کی ہدایتکاری وسن بالا نے انجام دی تھی۔ یہ فلم بھائی بہن کے رشتے پر مبنی تھی۔ویدانگ رائنااب شروری کے ساتھ امتیاز علی کی اگلی فلم کی تیاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK