Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیراسیٹامول کے زیادہ استعمال سے صحت پر مضر اثرات

Updated: August 15, 2025, 6:29 PM IST | Mumbai

محققین کی ٹیم نے کہا کہ اگر آپ حمل کے دوران طبی مشورے کے بغیر پیراسیٹامول دوا بار بار لیتے ہیں تو اس سے نوزائیدہ بچوں میں اعصابی امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Paracetamol.Photo:INN
پیراسیٹامول۔ تصویر:آئی این این

اگر آپ چھوٹی بیماری کے لیے پیراسیٹامول استعمال کرتے رہتے ہیں تو خبردار رہیں، اس کے سنگین مضر اثرات سامنے آچکے ہیں۔ محققین کی ٹیم نے کہا کہ اگر آپ حمل کے دوران طبی مشورے کے بغیر پیراسیٹامول دوا بار بار لیتے ہیں تو اس سے نوزائیدہ بچوں میں اعصابی امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ بچوں کو مستقبل میں آٹزم اور کام پر توجہ نہ دینے جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔
ہندوستان میں تقریباً ہر کوئی پیراسیٹامول دوا کے نام سے واقف ہے۔ بخار ہو، سردرد ہو یا ہلکا ہلکا درد، یہ پہلی دوا ہے جو ذہن میں آتی ہے  تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ طبی مشورے کے بغیر ہر چھوٹے مسئلے میں پیراسیٹامول یا دیگر درد کش ادویات کا استعمال صحت کے لیے سنگین مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک حالیہ تحقیق کی رپورٹ میں ماہرین نے پیراسیٹامول کے سنگین مضر اثرات سے عوام  کو خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:گھریلو نسخے سے چند دنوں میں آپ کی گردن کے سیاہ دھبے غائب ہوجائیں گے

بائیو میڈ سینٹرل جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین کی ٹیم نے بتایا کہ اگر آپ حمل کے دوران طبی مشورے کے بغیر پیراسیٹامول دوا بار بار لیتے ہیں تو اس سے نوزائیدہ بچوں میں اعصابی امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔بچوں کو مستقبل میں آٹزم اور کام پر توجہ نہ دینے جیسے مسائل ہو سکتے ہیں ۔ محققین نے مشورہ دیا ہے کہ کاؤنٹر پر دستیاب پیراسیٹامول (جسے `ایسیٹامنفین بھی کہا جاتا ہے) کے خود یا بار بار استعمال سے گریز کریں۔
امریکہ میں قائم آئی سی اے ایچ این  اسکول آف میڈیسن کے محققین نے کئی دیگر اداروں کے ماہرین کے ساتھ مل کر پہلے شائع شدہ تقریباً۴۶؍ مطالعات کا تجزیہ کیا، جس میں مختلف ممالک کے ایک لاکھ سے زیادہ شرکاء شامل تھے۔ شرکاء پر ایسیٹامنفین کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
امریکی اسکول آف میڈیسن  میں ماحولیاتی ادویات اور موسمیات کے اسسٹنٹ پروفیسرڈیڈائرپراڈا کا کہنا ہے کہ تحقیق سے قبل از پیدائش میں ایسیٹامنفین کے زیادہ استعمال اور بچوں میں آٹزم اے ڈی ایچ ڈی  کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔ آٹزم ایک ایسی حالت ہے جس میں متاثرہ بچوں میں بات چیت کرنے، سیکھنے اور چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ توجہ کا خسارہ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر(اے ڈی ایچ ڈی)نیورو ڈیولپمنٹ ڈس آرڈر کی ایک قسم ہے۔ اس کی وجہ سے عوام  کو توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK