Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھریلو نسخے سے چند دنوں میں آپ کی گردن کے سیاہ دھبے غائب ہوجائیں گے

Updated: August 15, 2025, 4:07 PM IST | New Delhi

گردن کے سیاہ داغ پسینے، گرد، سورج کی روشنی اور کیمیائی مصنوعات کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے جلد دھندلی نظر آنے لگتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کچھ آسان گھریلو نسخے سے گھر پر ہی ان سیاہ دھبوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Neck Spot.Photo:INN
گردن کے داغ۔ تصویر: آئی این این

گردن کے سیاہ داغ پسینے، گرد، سورج کی روشنی اور کیمیائی مصنوعات کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے جلد دھندلی نظر آنے لگتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کچھ آسان گھریلو نسخے  سے گھر پر ہی ان سیاہ دھبوں کو کم کیا جا سکتا ہے اور گردن کی جلد کو پھر سے نکھارا جا سکتا ہے۔ سیاہ گردن نہ صرف بری لگتی ہے بلکہ یہ آپ کی شخصیت کو بھی دھندلا کردیتی ہے۔ پسینہ، گرد و غبار، زیادہ دیر تک دھوپ میں رہنا، جلد کی کیمیائی مصنوعات اور بعض اوقات صحت کے کچھ مسائل - یہ تمام وجوہات گردن کی جلد کو سیاہ اور بے جان بنا دیتی ہیں۔ گرمیوں میں پسینہ اور دھول مل کر گردن پر گندگی کی تہہ بن جاتی ہے۔زیادہ دیر تک  الٹر وائلیٹ شعاعوں کی نمائش کی وجہ سے بھی ٹیننگ ہوتی ہے۔ یہی نہیں کچھ لوگ اس کی وجہ سے اتنے بے چین ہو جاتے ہیں کہ کھلے گلے کے کپڑے پہننے سے کتراتے ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ اس مسئلے کا حل مہنگے پارلر علاج میں نہیں بلکہ آپ کے کچن میں ہی پوشیدہ ہے۔ کچھ آسان اور کارآمد گھریلو نسخے  سے آپ گھر بیٹھے ہی گردن  کے سیاہ داغ دور کر سکتے ہیں اور جلد کو دوبارہ نکھار سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:مشروم حیرت انگیز نظر آتے ہیں، لیکن کیا یہ محفوظ ہیں یا نہیں؟ کس طرح معلوم کریں

 آلو اور ہلدی
 گردن کے سیاہ دھبوں کو دور کرنے کے لیے آلو بہت موثر مانا جاتا ہے۔ طریقہ آسان ہے - سیاہ حصے پر ہلدی پاؤڈر لگائیں اور پھر آلو کا ایک ٹکڑا لے کر آہستہ آہستہ رگڑیں۔ چند منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اگر آپ چاہیں تو آلو کا رس نکال کر اس میں ہلدی ملا کر پیسٹ بنا کر گردن پر لگائیں۔ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے سیاہی کم ہونے لگتی ہے۔
 چنے کا آٹا لیموں دہی کا پیک
 ایک چمچ چنے کے آٹے میں چند قطرے لیموں کا رس اور تھوڑا سا دہی ملا کر پیسٹ بنائیں۔ اسے گردن پر رگڑیں اور خشک ہونے دیں۔ دھونے کے بعد گردن کا رنگ صاف اور چمکدار نظر آنے لگے گا۔
ہلدی، دودھ اور شہد کا پیک
ایک چائے کا چمچ ہلدی میں تھوڑا سا دودھ اور آدھا چائے کا چمچ شہد ملا لیں۔ اس پیک کو گردن پر لگائیں اور۱۰؍ سے۱۵؍ منٹ تک چھوڑ دیں۔ دھونے کے بعد جلد کو قدرتی چمک ملے گی۔
 اوٹس اور عرق گلاب سے رگڑیں 
اوٹس کو باریک پیس لیں اور اس میں عرق گلاب ملا کر پیسٹ جیسا اسکرب تیار کریں۔ ہلکے ہاتھوں سے گردن پر رگڑیں۔ اس سے جلد کے مردہ خلیات ختم ہو جائیں گے اور جلد نرم ہو جائے گی۔
 ٹماٹر اور لیموں کا مکس
 ٹماٹر کو پیس لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا دیں۔ اسے گردن یا کہنیوں کے سیاہ حصوں پر لگائیں۔ کچھ دیر بعد دھو لیں، جلد تروتازہ اور چمکدار نظر آنے لگے گی۔
دہی اور لیموں کا سیرم
دہی اور لیموں کا رس برابر مقدار میں ملا کر گردن پر لگائیں۔ یہ نہ صرف سیاہی  کو کم کرتا ہے بلکہ جلد کو چمکدار اور نرم بھی بناتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK