گاجر وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ اینٹی آکسیڈینٹس، بیٹا کیروٹین اور منرلز سے بھرے ہوتے ہیں، آپ نے اس کے طبی فوائد کے بارے میں بہت سنا ہوگا۔
EPAPER
Updated: February 26, 2026, 2:56 PM IST | Mumbai
گاجر وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ اینٹی آکسیڈینٹس، بیٹا کیروٹین اور منرلز سے بھرے ہوتے ہیں، آپ نے اس کے طبی فوائد کے بارے میں بہت سنا ہوگا۔
گاجر وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ اینٹی آکسیڈینٹس، بیٹا کیروٹین اور منرلز سے بھرے ہوتے ہیں، آپ نے اس کے طبی فوائد کے بارے میں بہت سنا ہوگا۔ اکثر کمزور آنکھوں کی روشنی بڑھانے کے لئے ڈاکٹر سے اسے کھانے کی صلاح بھی سنی ہوگی، لیکن اب وقت ہے گاجر سے خوبصورتی پانے کا۔ جی ہاں! آپ کو صحتمند اور دمکتی جلد کے ساتھ بالوں کو لمبا اور مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس تحریر میں تفصیل سے جانئے:
نکھری رنگت کے لئے:
گاجر دوران ِ خون بڑھا کر رنگت نکھارنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک گاجر کو کدوکش کر لیں۔ اب ایک چمچہ کدوکش گاجر، ایک چمچہ بیسن، ایک چمچہ عرق ِ گلاب اور ایک چمچہ کھیرے کا رس ملا کر فیس پیک تیار کریں۔ اسے دائروی حرکت میں انگلیوں کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔ جب سوکھ جائیں تو اسے دھو لیں۔ کچھ ہفتوں تک لگاتار استعمال سے اپنی رنگت میں آئے فرق کو خود محسوس کریں۔
یہ بھی پڑھئے: سحری میں اِن غذاؤں کا استعمال دن بھر توانا رکھتا ہے
خشک جلد کے لئے:
ایک چمچہ کدوکش کیا ہوا گاجر، ایک چمچہ دودھ کی ملائی اور انڈے کا سفید حصہ ملا کر پیسٹ تیار کریں۔ اسے اپنے چہرہ پر لگائیں اور جب سوکھ جائے تو اچھی طرح دھو کر موائسچرائزر لگا لیں۔
نرم و ملائم بالوں کے لئے:
گاجر روکھے بالوں کو نرم و ملائم بنانے کا لاجواب طریقہ ہے۔ ایک گاجر کو اچھی طرح اُبال لیں۔ اب اسے مسل کر پیسٹ بنائیں۔ اس میں ایک انڈا اور ۲؍ چمچہ دہی ملا کر بالوں پر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد دھو کر شیمپو کر لیں۔
یہ بھی پڑھئے: رمضان اور ملازمت پیشہ خواتین: یوں معمولات کو آسان بنائیں
داغ دھبوں سے نجات:
گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس چہرے کے داغ دھبے کو ختم کرنے میں اثر دار ہوتے ہیں۔ ایک گاجر کا گودا لیں اور اسے چہرے پر رگڑیں۔ جب یہ سوکھ جائے تو پانی سے چہرہ دھو لیں۔ آپ چاہیں تو گاجر کے رس کا بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ کچھ عرصے تک دن میں ایسا ۲؍ بار کریں اور داغ دھبے سے نجات حاصل کریں۔
لمبے بالوں کے لئے:
گاجر سے بنے ہیئر ماسک کے استعمال سے آپ لمبے بال ہوسکتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے اور سی، سر میں دوران ِ خون بڑھا کر بالوں کو بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔ ایک گاجر اور ایک کھیرا کو بلینڈر میں پیس لیں۔ اب اس میں ایک چمچہ دہی اور ایک چمچہ زیتون کا تیل ملا کر سر اور بالوں پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد اسے دھو لیں۔
یہ بھی پڑھئے: کمزور اور چٹخ کرٹوٹ جانیوالے ناخنوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے نسخے
دمکتی جلد کے لئے:
گاجر میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو گلوئنگ اسکن دینے میں مدد کرتے ہیں۔ ایک گاجر کو اچھی طرح کدوکش کر لیں (کبھی حلوہ بناتے وقت بھی کدوکش کیا ہوا گاجر میں سے تھوڑا نکال کر استعمال کر سکتی ہیں) اور اس میں ایک چمچہ شہد ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں۔ سوکھ جانے پر اسے دھو لیں۔