• Fri, 30 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غذا اور صحت: فائبر سے بھرپور غذائیں مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون

Updated: January 29, 2026, 6:40 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

اس کالم میں نیوٹریشنسٹ اور ڈائٹیشین حفصہ تھیم صحت کے بارے میں مناسب رہنمائی کریں گی۔ یہ کالم ہر ہفتے جمعرات کو شائع ہو رہا ہے۔

Fiber requirement can be met with spinach. Photo: INN
پالک سے فائبر کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

فائبر میکسنگ (Fibre maxing) یعنی روزمرہ کی خوراک میں فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال زیادہ کرنا۔ پھلوں، سبزیوں، اناج اور بیجوں سے فائبر حاصل کیا جاتا ہے۔ جو مجموعی صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر انسانی جسم فائبر ہضم نہ کرسکے تب بھی اس کی افادیت کم نہیں ہوتی۔ متعدد ریسرچ کے مطابق، مناسب مقدار میں فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے سے ہاضمہ درست رہتا ہے، وزن کنٹرول میں رہتا ہے، بلڈ شوگر کی سطح معتدل رہتی ہے اور دل صحتمند رہتا ہے۔ آج اس کالم میں ’فائبر میکسنگ‘ کے متعلق تفصیل سے بتایا جا رہا ہے:

فائبر کی اہمیت

یہ ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور قبض کی شکایت سے نجات دلاتا ہے۔

فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے سے پیٹ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، جس سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔

فائبر بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

معدے کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے اور قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔

ایک بالغ شخص کو روزانہ ۲۵؍ سے ۳۰؍ گرام فائبر کی ضرورت ہوتی ہے۔

فائبر سے بھرپور غذائیں

پھل: سیب (چھلکے کے ساتھ)، امرود، ناشپاتی

سبزیاں: پھلیاں، گاجر، پالک

اناج: اوٹس، مِلیٹس، گندم

دالیںا ور بیج: دال، چنے، چیا سیڈز، السی

یہ بھی پڑھئے: غذا اور صحت: موسم سرما، آلودگی اور غذائیت

نتیجہ:

’فائبر میکسنگ‘ ایک اچھی عادت ہے۔ یہ سخت اور پیچیدہ ڈائٹ نہیں ہے۔ معمولی تبدیلیاں جیسے کہ پھلوں، سبزیوں، اناج اور بیجوں کو شامل کرکے انسان اپنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK