Inquilab Logo Happiest Places to Work

روایتی مشروبات گرمی کے موسم میں ہونے والے مسائل سے بچاتے ہیں

Updated: April 30, 2026, 3:37 PM IST | Mumbai

روایتی مشروبات کی مختصر ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آم پنّا

*کچے آم کو دھو کر پریشر کُکر میں اُبالیں۔
*ٹھنڈا ہونے پر چھلکا اتاریں۔
*گودا الگ کرکے پیسٹ تیار کریں۔
*پانی ملا کر پتلا کریں۔
*چینی / گُڑ، کالا نمک اور زیرہ پاؤڈر ملائیں۔
*پودینہ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
*فریج میں ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھئے: اچار جلد خراب کیوں ہوجاتا ہے؟ جانئے کیا کریں، کیا نہ کریں

ستو کا شربت

*پیالے میں تھوڑا سا ستو لیں۔
*اس میں پانی ڈال کر گھول لیں، گانٹھ نہ رہے۔
*ٹھنڈا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
*حسب ِ ذائقہ نمک یا چینی ملائیں۔
*لیموں کا رس نچوڑیں۔
*زیرہ اور کالا نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
*ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

بیل کا شربت

*بیل کا گودا نکالیں۔
*گودے کو مسل لیں۔
*اس میں ٹھنڈا پانی ملائیں۔
*آمیزے کو چھان لیں۔
*حسب ِ ضرورت چینی یا گُڑ ملائیں۔
*آدھا گھنٹہ فریج میں رکھیں۔
*ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔

یہ بھی پڑھئے: جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے والی غذائیں

کھیرا پودینہ کا شربت

*کھیرا اور پودینہ اچھے سے دھوئیں۔
*چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں۔
*دونوں کو پیس لیں۔
*ٹھنڈا پانی ملائیں۔
*آمیزہ کو چھان لیں۔
*لیموں کا رس اور کالا نمک ملائیں۔
*ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

لیموں پانی

*ایک گلاس ٹھنڈا پانی لیں۔
*اس میں لیموں نچوڑیں۔
*حسب ِ ذائقہ نمک ڈالیں۔
*تھوڑی سی چینی ملائیں۔
*زیرہ پاؤڈر ڈالیں۔
*چمچہ سے اچھی طرح مکس کریں۔
*تازہ بنا کر پئیں۔

یہ بھی پڑھئے: پیکجڈ فوڈز: غذائیت، نقصانات اور احتیاط

چھاچھ

*ایک پیالہ تازہ دہی لیں۔
*اس میں ۲؍ سے ۳؍ گنا پانی ڈالیں۔
*بلینڈر سے اچھے سے پھینٹیں۔
*کالا نمک ڈالیں۔
*زیرہ پاؤڈر ملائیں۔
*باریک کٹا ہوا پودینہ ڈالیں۔
*ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔

جل زیرہ

*پودینہ اور ہرا دھنیا اچھی طرح دھوئیں۔
*انہیں پیس کر پیسٹ تیار کر لیں۔
*پیسٹ کو ٹھنڈے پانی میں گھول لیں۔
*زیرہ اور کالا نمک ملائیں۔
*لیموں کا رس شامل کریں۔
*حسب ِ ذائقہ نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
*ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK