گرمی کے موسم میں موئسچرائزر کے بجائے کنسیلر کا انتخاب کریں۔
EPAPER
Updated: April 29, 2026, 4:33 PM IST | Mumbai
گرمی کے موسم میں موئسچرائزر کے بجائے کنسیلر کا انتخاب کریں۔
چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی میں میک اَپ اتر جاتا ہے۔ یہاں اس موسم میں میک اَپ کرنے کے چند طریقے کے بارے میں جانئے:
لائٹ میک اپ کریں:
گرمی کے موسم میں بھاری بھرکم میک اپ سے گریز کرنا چاہئے۔ آئل فری موئسچرائزر لگائیں۔ ساتھ ہی واٹر پروف میک اَپ پروڈکٹس کا استعمال کریں تاکہ پسینہ آنے پر بھی میک اَپ بگڑے نہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اِن خواتین نے سماج کی بہتری کیلئے خود کو وقف کر دیا
ہائی لائٹر نہ لگائیں:
اس موسم میں چہرے پر ہائی لائٹر نہیں لگانا چاہئے کیونکہ پسینہ کی وجہ سے ہائٹرز ٹک نہیں پاتا۔ اگر آپ ہائی لائٹر استعمال کرنا چاہتی ہیں، تو اسے صرف اپنے گالوں کے اوپری حصے پر لگائیں، ناک اور پیشانی کو چھوڑ دیں کیونکہ یہاں پسینہ زیادہ آتا ہے۔
کنسیلر کا انتخاب کریں:
گرمی کے موسم میں موئسچرائزر کے بجائے کنسیلر کا انتخاب کریں۔ اس سے میک اَپ دیر تک قائم رہتا ہے۔ ساتھ ہی پرائمر اور سن بلاک لگانا نہ بھولیں۔
گلوس کے بجائے لپ اسٹک لگائیں:
گرم موسم میں لپ گلوس کا استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ گرمیوں میں بہت جلد پگھل جاتا ہے، اس کے بجائے لپ اسٹکس استعمال کریں۔ ہونٹوں پر اسے لگانے سے قبل ہلکا سا فاؤنڈیشن لگائیں، اس کے بعد لپ اسٹکس استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے میک اپ دیر تک قائم رہے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ہر کسی کی اسکن ٹائپ مختلف ہوتی ہے، بغیر سوچے سمجھے کوئی نسخہ نہ آزمائیے
واٹر پروف مسکارا:
گرمی کے موسم میں واٹر پروف مسکارا لگانا چاہئے تاکہ آنکھوں کے اطراف مسکارا پھیل نہ جائے۔ میک اَپ کے آخر میں اسپرے لگائیں۔
اپنے بال باندھ لیں:
گرمی کے موسم میں بلو ڈرائی اور کرل کئے ہوئے بال بہت جلد چپٹے ہوجاتے ہیں۔ اس موسم میں بہت زیادہ ہیئر اسپرے اور موس بھی نہیں لگانا چاہئے، اس سے بال بے جان ہوسکتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ بالوں کا جوڑا باندھ لیں یا نارمل چوٹی بنائیں۔ اس سے گرمی سے بھی راحت ملے گی اور بال بھی ٹھیک حالت میں رہیں گے۔