• Tue, 10 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے

Updated: February 10, 2026, 2:45 PM IST | Mumbai

قدیم زمانے میں پانی کو تانبے کے برتنوں میں محفوظ رکھنے کا رواج تھا لیکن اس اہم دھات کی جگہ زہریلے کیمیکلز سے تیار کردہ پلاسٹک کی بوتلوں نے لے لی ہے۔ تاہم، تانبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔

Drinking water in a copper vessel protects a person from infection. Photo: INN
تانبے کے برتن میں پانی پینے سے انسان انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے۔ تصویر: آئی این این

قدیم زمانے میں پانی کو تانبے کے برتنوں میں محفوظ رکھنے کا رواج تھا لیکن اس اہم دھات کی جگہ زہریلے کیمیکلز سے تیار کردہ پلاسٹک کی بوتلوں نے لے لی ہے۔ تاہم، تانبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ دور حاضر میں پانی کو صاف اور جراثیم سے پاک بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے لیکن پرانے زمانے کے لوگ تانبے کے برتن میں پانی رکھتے اور اسی دھات کے بنے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ قدرتی طور پر اس میں جراثیم کی افزائش نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں پھپھوندی لگتی ہے جبکہ پانی کا ذائقہ اور رنگ بھی تبدیل نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھئے: مخلص لوگ سادہ زندگی: نہ مقابلہ آرائی نہ احساسِ کمتری

ویسے تو تابنے کے برتن میں پانی جمع کرنے کا رواج ختم ہوگیا ہے تاہم حیران کن طور پر یہ پانی کو قدرتی طور پر صاف رکھتا ہے۔ یہ پانی میں موجود مضرِ صحت جراثیم اور پھپھوندی کا ازخود خاتمہ کرکے پانی کو صاف اور تازہ رکھتا ہے۔ تانبے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو تندرست اور صحتمند جسم کیلئے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔ تانبا اینٹی مائیکرو بیال، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی کارسینوجینک اور انفلیمیٹری خواص کا مجموعہ ہے جبکہ یہ نقصاندہ مادے کو بھی بے اثر کرتا ہے۔

دل کی صحت کے لئے فائدہ مند:

دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے معاون ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ تانبا جسم میں خون کی روانی کو متوازی رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دل کی دھڑکن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مضر کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یہ سادہ مگر مؤثر باتیں گھر کے حسن کو بڑھاتی ہیں

نظام ہاضمہ کو بہتر رکھے:

تانبے میں جراثیم کو مارنے اور پیٹ میں ہونیوالی سوزش سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو زخموں، انفیکشن اور بدہضمی سے بچنے کیلئے مفید گھریلو نسخہ ہے۔ تانبا پیٹ کو صاف رکھنے اور زہریلی مادوں سے لڑکر گردوں اور معدے کو درست اندازمیں کام کرنے کو یقینی بناتا ہے۔

وزن میں کمی:

اگر آپ اپنا وزن جلدی ہی کم کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کرلیں۔ تانبے میں محفوظ کیا گیا پانی پینے سے جسم کی اضافی چربی مؤثر انداز میں ختم ہوجاتی ہے۔ اس لئے تانبے میں رکھا پانی صبح و شام استعمال کرکے اپنے وزن کو گھٹایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یہ مشروبات وزن کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں

جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرے

اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی وجہ سے تانبا خلیات کو ٹوٹنے سے روکتا ہے، یہ جسم کے اندرونی اور بیرونی خلیات کو محفوظ رکھ کر بڑھاپے کی وجہ بننے والے عوامل کے خلاف لڑتے ہوئے جلد کو تروتازہ رکھتے ہیں۔

زخم کو تیزی سے بھرے:

تانبے میں بیکٹیریا، وائرس اور دیگر جراثیم کے خلاف خواص ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی اس میں جلن ختم کرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے اور اسی بنا پر یہ زخم کو تیزی سے بھرتا ہے۔ دوسری جانب تانبے کے برتن میں پانی پینے سے جسم کا قدرتی دفاعی نظام بھی قدرے مضبوط ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اپنے اور بچوں کے لئے وقت نکالنے کی چند کارآمد تدابیر

انفیکشن سے بچائے:

تانبے کے برتن میں پانی رکھنے سے اس میں تانبے کے اجزاء شامل ہوتے ہیں، جو انسانی صحت سے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ جس سے انسان انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK